منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

کراچی میں سوائن فلوکاخطرہ بڑھ گیا : ملک بھر میں ایک کیس رپورٹ

datetime 13  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی میں سوائن فلوکاخطرہ بڑھ گیا ہے جبکہ ملک بھر میں سوائن فلوکا ایک کیس بھی رپورٹ ہوا ہے۔گذشتہ ماہ سوائن فلو کے ایبٹ آباد سمیت دیگر ملحقہ علاقوں سے کئی کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن کی تصدیق اسلام آباد کی سرکاری لیبارٹری نے کی تھی۔کراچی میں بھارت سے سوائن فلو کا وائرس منتقل ہو ا تھا جس نے بھارت میں اب وبا کی شکل اختیار کر لی ہے۔

اس وقت بھارت کے علاقے راجستھان میں سوائن فلوکی وبا شدت اختیارکررہی ہے جس کی وجہ سے کراچی میں بھی سوائن فلو پھیلنے کے واضح امکانات ہوگئے ہیں ۔پاکستان میں 2013میں سوائن فلوکی علامات میں درجنوں افراد رپورٹ ہوئے تھیاور المیہ یہ ہیکراچی سمیت صوبے بھر میں سوائن فلووائرس کی تشخیص کے لیے کسی بھی سرکاری اسپتال میں لیبارٹری میسر نہیں۔ اس وائرس کی تصدیق ایک نجی اسپتال سے کرائی جاتی ہے۔طبی ماہرین کے مطابق سوائن فلوکی درجنوں اقسام ہوتی ہیں جن میں سیسوائن فلو ایچ ون این ون وائرس جانوروں یا پرندوں سے براہ راست رابطے میں رہنے والوں کولاحق ہوتا ہے جس کے بعد یہ وائرس متاثرہ افراد سے دیگر صحت مند افراد میں منتقل ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔واضح رہے کہ ا مریکا میں 1998میں سوائن فلوپہلی بار رپورٹ ہوا تھاجس کے بعد یہ وائرس دنیا کے دیگر ممالک میں رپورٹ ہوا۔سوائن فلوکا وائرس متاثرہ افرادکے کھانسنے اور چھینکنے سے فضا میں شامل ہوکر ایک سے دوسرے میں تیزی سے منتقل ہوتا ہے۔سوائن فلو سے متاثرہ فرد کوتیز بخاراور شدید نوعیت کا فلورہتا ہے ۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر مریضوں کے منہ پرمخصوص ماسک لگانا چاہییاورگھر میں ہونے کی صورت میں بچوں کومریض سے دور رکھنا چاہیے۔سوائن فلو وائرس ایچ ون این ون سرد موسم میں شروع ہوتا ہیجو کہ متاثرہ افرادکے ہاتھ ملانییاتولیہ استعمال کرنے سے بھی دوسرے افراد میں منتقل ہوتا ہے ۔گھر میں کسی فردکوسوائن فلولاحق ہونے کی صورت میں مریض کے منہ پر ماسک کا فوری استعمال کرنا چاہییجبکہ حاملہ خواتین اورکم عمرکے بچوں کو یہ وائرس فوری متاثرکرتا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق کم قوت مدافعت رکھنے والے افراد ،بچوں اور بوڑھوں کوخاص احتیاط رکھنی چاہیے اور مستقل سردرد،کھانسی اور جسم میں درد کی صورت میں فوری ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…