لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب فوڈاتھارٹی نے آئل ٹریڈرز،مصالحہ جات ودیگراشیاء کی چیکنگ کے بعد 8پوائنٹس کو سربمہر کردیا ہے ۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی محمدعثمان کے مطابق پنجاب فوڈاتھارٹی،ویجیلنس ونگ نے جنوبی پنجاب میں کارروائیاں کی ۔ کارروائی کے دوران 10ہزار400کلوکھلاملاوٹی آئل اور ڈھائی ہزارکلولال مرچ برآمد ہوئی ہے ۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی نے مذید بتایا ہےکہ کارروائی میں1200کلواملی اور 10ہزارکلوملاوٹی اسنیکس بھی برآمد ہوئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا ہےکہ ملتان سے2ہزار500گرام ملاوٹی مصالحہ جات برآمد ہوئے ہیں۔
جبکہ سینٹرل جیل روڈپرآئل مرچنٹ لائسنس نہ ہونےپرسربمہر کردیے گئے جہاں سے 2ہزار400لیٹرآئل برآمد ہوا ہے ۔ نیوسینٹرل جیل کےغیرمعیاری آئل کی فروخت کو لیبلنگ نہ کرنےپرسیل کیا گیا کارروائی کےدوران400لیٹرآئل اور2000پیکٹ اسنیکس برآمد ہوئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹٰ نے باتایا کہ ڈی جی خان میں غیرمعیاری پاپڑتیارکرنےوالایونٹ ، رحیم یارخان میں گھی میں ملاوٹ اور فیل سیمپل پریونٹ سیل کردیاگیا اور 7ہزارلیٹرآئل،90لیٹرخراب دودھ،11کلومصالحے اور7کلورنگ تلف کیا گیا ہے۔