کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تمام اسکول کے بچوں کو پولیو ویکسین پلانا لازمی قرار دے دیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت پولیو کے خاتمے سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں برس صوبےمیں کوئی کیس سامنےنہیں آیا، پولیو ویکسین 85فیصد ٹارگٹڈبچوں کودی گئی ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پولیوکےخاتمےکےلیےصوبہ بھرمیں
موثراقدامات کررہےہیں، انہوں نے اسکول کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کو لازمی قرار دیا جبکہ انکار کرنے پر اسکولوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو ہفتہ واررپورٹ لینےکی بھی ہدایت کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سال 2019 کا پہلا پولیو کیس سامنے آیا تھا، خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں گیارہ ماہ کے بچے میں پولیو وائرس ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔