جینیاتی تبدیلی : مرغیاں انٹی کینسر پروٹین والے انڈے دینے لگیں

6  فروری‬‮  2019

ایڈن برگ(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی ماہرین نے جینیاتی طور پر تبدیل شدہ مرغیوں سے ایسے انڈے حاصل کرنے میں کامیابی کا دعویٰ کیا ہے جن میں دو عدد پروٹین موجود ہیں جو ہمیں کینسر سمیت کئی امراض سے بچا سکتے ہیں۔عام طور پر ادویاتی پروٹین حاصل کرنے کیلئے جو طریقہ رائج ہے وہ بہت مہنگا اور مشکل ہوتا ہے۔ ایڈنبرا کے روزلین انسٹی ٹیوٹ میں مرغیوں کو جینیاتی تبدیلی سے گزارا گیا اور اب وہ ایسے انڈے دے رہی ہیں جن میں اینٹی وائرل، انٹی کینسر اثرات والا اور میکروفیج

سی ایس ایف پروٹین پایا جاتا ہے۔اہم بات یہ ہے کہ ایسے انڈوں کی سفیدی سے پروٹین نکالنے کا طریقہ بہت سادہ ہے ورنہ دیگر طریقوں میں یہ بہت وقت طلب عمل ہوتا ہے۔ مرغیاں عام انداز سے انڈے دیتی ہیں جبکہ صرف تین انڈوں کی سفیدی سے پروٹین کی خاطرخواہ مقدار حاصل کی جا سکتی ہے۔قبل ازیں ماہرین جینیاتی طور پر تبدیل شدہ بکریوں اور خرگوشوں سے انسانی ضرورت کے معالجاتی پروٹین حاصل کرتے رہے ہیں تاہم مرغیوں والا طریقہ ان میں سب سے موثر اور سادہ ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…