جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

جلد کے داغ دھبوں کو مٹانے کے لیے تلسی اور نیم کے پتوں کے رس کا کوئی نعم البدل نہیں

datetime 4  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جلد کی بیماریوں کے لیے جدید ادویات کی اہمیت اپنی جگہ لیکن جڑی بوٹیوں سے جلد کا علاج ہر دور میں اہمیت کا حامل رہا ہے۔ نیم کے پتوں اور تلسی کے پتوں کا رس جلد کی اور بہت سی بیماریوں کے علاوہ چہرے پر دانوں کے نشان کے خاتمے کا بھی بہترین حل ہے۔ طبی ماہرین اور حکیم اس بات پر سو فیصد متفق ہیں کہ جلد کے داغ دھبوں کو مٹانے کے لیے تلسی اور نیم کے

پتوں کے رس کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔ اس میں کوئی دورائے نہیں کہ خوبصورت اور داغ دھبوں سے پاک چہرہ ہر کسی کی توجہ کا مرکز بن جاتا ہے۔ لیکن کبھی سوچا کہ صاف رنگت ،دلکش چہرہ اور جازب نظر نقوش ہونے کے باوجود بہت سی خواتین مرکز نگاہ نہیں پاتی ۔ ہمارے چہرے کی جلد اس قدر حساس ہوتی ہے کہ اس پر موسم ، دواؤں اور غذاؤں کے منفی اثرات بہت جلد نمایاں ہو جاتے ہیں ۔ اس لیے آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ کس طرح آپ نیم اور تلسی کے پتوں کے رس سے اپنے چہرے کے داغ دھبے دور کر کےجلد کو تروتازہ،جوان اور بیکٹریا سے پاک رکھ سکتی ہیں ۔ نیم کے پتوں کے رس سے دانوں کے نشانات دور کریں نیم کے پتوں کا رس جلد کی بے شمار بیماریوں کا علاج ہے۔اس میں بیکٹریا سے لڑنے والے اجزا پائے جاتے ہیں۔جلد کی صفائی کی بات ہو تو نیم کا رس ایک بہترین ٹونر سمجھا جاتا ہے۔ جلدی مسائل کے حل اور خوبصورتی میں اضافے کے لیے نیم کےپتوں کا رس حیرت انگیز طور پر جلد کو صاف کرتا ہے۔ نیم کے پانی کو چہرے کی جلد پر لگانے سے جلد جھریوں محفوظ رہتی رہے۔نیم کے پتوں کو ابال کر اس سے چہرہ اور ہاتھ دھونے سے چہرے کے نشان غائب ہوجاتے ہیں اور ہاتھوں کی بھی صفائی ہوجاتی ہے۔ چہرے پر دانوں کے رہ جانے والے نشان پر نیم کے پتوں کا رس روئی میں بھگو کر کچھ دیر کے لیے رکھ کر چھوڑ دیں ، نشان غائب ہوجائیں گے۔ نیم کے پتوں کا رس مالٹے کے پسے ہوئے چھلکوں میں ملا کر لگانے سے بھی چہرے کے نشان صاف ہوجاتے ہیں۔ تلسی کے پتوں کے رس سے چہرے کے داغ دھبوں کا خاتمہ چہرے کے داغ اور نشان دور بھگانے کے لیے تلسی کا رس کرشماتی اثر دکھاتا ہے۔ تلسی کے پتوں کے رس میں پوٹاشیم، ، تانبا، اور میگنیشیم کی طرح معدنیات کی ایک اچھی مقدار پائی جاتی ہے۔ جو جلد پر پڑنے والے نشان

اور داغ دھبوں کو صاف کرنے کی طاقت رکھتی ہے۔ اگر آپ کے چہرے پر دانوں یا کسی اور چیز کے نشان ہیں اور آپ اس سے چھٹکارہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو تلسی کے پتوں کے رس میں لیموں کا رس شامل کر کے اچھی طرح ملا لیں، اور پھر اس محلول کو چہرے کے نشانوں پر لگائیں ، کچھ ہی دنوں کے استعمال سے چہرے کے داغ دھبے اور نشان غائب ہوجائیں گے۔ جلد پر دانوں کے بعدرہ جانے والے نشان پر اگر خارش محسوس ہو تو تلسی کا

رس ملنے سے افاقہ ہوتا ہے۔ تلسی کا رس، کھیرا اور ٹماٹر متاثرہ جگہ پر ملنے سے نشان صاف ہونے کے ساتھ ساتھ جلد نرم و ملائم بھی ہوجاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس دور کی جدید میک اپ پروڈکٹس اور جلد کے امراض کے لیے تیار کی جانے والی ادویات میں تلسی اور نیم کے پتوں کا رس بھی شامل کیا جاتا ہے جس سے بہتر نتائج سامنے آتے ہیں۔ اس لیے آپ بھی ایک بار ضرور نیم اور تلسی کے پتوں کا استعمال کر کے دیکھیں اور جانیں کے یہ قدرت کے پیش بہا خزانوں میں سے ایک ہے ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…