کیلیفورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک) انار وہ خوش ذائقہ اور خوبصورت پھل ہے جس کے متعلق تازہ انکشاف ہوا ہے کہ یہ دل کے امراض میں مفید ہونے کے ساتھ ساتھ کئی اقسام کے کینسر کے پھیلاؤ کو روکنے میں بھی بہت مفید ہے۔ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ انار کے اجزا اور رس سرطان پر کئی طرح سے حملہ آور ہوتے ہیں اور
صحت مند خلیات (سیلز) کو نقصان نہیں پہنچاتے۔ اگرچہ اس پرمزید تحقیق کی ضرورت ہے لیکن ابتدائی اندازوں سے معلوم ہوا ہے کہ انار ڈی این اے میں ہونے والی تبدیلیوں (جو کینسر کی وجہ بنتی ہے) کو روکتا ہے۔ماہرین کے مطابق انار میں کینسر سے لڑنے والا ایک اہم خامرہ (اینزائم) پیرا اوکسونیس ون (پی او این ون) آکسیجن کی کمی اور سوزش کو دور کرتا ہے ۔