بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

کیا آپ کو چبانے کی آواز سے الجھن محسوس ہوتی ہے؟

datetime 15  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ کو کسی شخص کے چبانے، نگلنے، پینے، انگلیاں بجانے، پین کی ٹک ٹک یا کسی اور معمولی سی آواز سے الجھن محسوس ہوتی ہے؟ آپ ایسے شخص کو چلا کر اسے منع کرنا چاہتے ہیں اور اس سے درشتی سے بات کرنا چاہتے ہیں؟ تو جان لیں کہ آپ ایک دماغی عارضے میں مبتلا ہیں۔ مختلف قسم کی آوازوں سے الجھن محسوس ہونے کا

یہ عارضہ مسوفونیا کہلاتا ہے۔ مسوفونیا کا لفظی مطلب ہے آوازوں سے نفرت محسوس ہونا۔ اس کیفیت کے بارے میں سنہ 2000 میں تحقیق شروع ہوئی۔ ماہرین نے جانچنا شروع کیا کہ کس طرح بعض مخصوص آوازوں پر منفی جذبات، خیالات اور جسمانی کیفیات متحرک ہوجاتی ہیں۔ اس کیفیت میں صرف آوازوں سے الجھن ہی محسوس نہیں ہوتی، بلکہ یہ آواز بری طرح اثر انداز ہوتی ہے اور متاثرہ شخص کو لگتا ہے کہ چاروں طرف بس یہی آواز ہے۔ ایسے موقع پر متاثرہ شخص آپے سے باہر ہو کر چیخ چلا سکتا ہے اور اس کا ردعمل تشدد کی صورت میں بھی سامنے آسکتا ہے۔ تاہم اگر آپ اس کیفیت کا شکار ہیں تو آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، مسوفونیا کوئی باقاعدہ دماغی یا نفسیاتی مرض نہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کیفیت میں مبتلا افراد کے لیے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ ایسے افراد دوسرے افراد کی نسبت ذہین ہوتے ہیں۔ ایسے افراد معمولی آوازوں پر بہت زیادہ غور کرتے ہیں لہٰذا ان کا مشاہدہ عام افراد کی نسبت گہرا ہوتا ہے۔ کیا آپ بھی اس کیفیت کا شکار ہیں؟ ہمیں کمنٹس میں ضرور بتائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…