منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سفید، جگمگاتے اور صحت مند دانتوں کے حصول میں مددگار ٹپس

datetime 15  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سفید، جگمگاتے اور صحت مند دانتوں کا حصول تو ہر ایک کا ہی خواب ہوتا ہے مگر اس کے لیے ہزاروں روپے کا خرچہ کرنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔ مگر اچھی بات یہ ہے کہ گھر کے اندر ہی ایسی متعدد چیزیں موجود ہیں جو دانتوں کو جگمگانے میں مدد دے سکتی ہیں۔ دانتوں سے ٹارٹر کے داغ مٹانا بہت آسان بس ان کو معمول بنانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

جس سے دانتوں سے پیلاہٹ دور ہوجاتی ہے جبکہ مسوڑے زیادہ صحت مند ہوجاتے ہیں۔ گھریلو ساختہ ٹوتھ پیسٹ ایک چائے کے چمچ ہلدی، ایک چائے کے چمچ ناریل کے تیل اور 2 سے 3 قطرے پودینے کے تیل کے مکس کریں، اس مکسچر کو معمول کے ٹوتھ پیسٹ کے طر پر استعمال کریں۔ یہ گھریلو ساختہ ٹوتھ پیسٹ دانتوں کی سطح کی نگہداشت کے ساتھ ساتھ سفیدی بھی لوٹاتا ہے جبکہ سانوں کو بھی مہکاتا ہے۔ اسٹرابیری پیسٹ تازہ اسٹرابیری لیں اور اسے چمچ سے کچل لیں۔ اس میں سمندری نمک کو مکس کریں اور اس پیسٹ کو ٹوتھ برش پر لگا کر نرمی سے دانتوں پر چند منٹ تک مساج کریں، جس کے بعد کلیاں کرلیں۔ یہ پیسٹ دانتوں کی سطح کو تحفظ کرتا ہے، تاہم اس کا استعمال 2 ہفتے میں ایک بار سے زیادہ نہ کریں۔ ناریل کا تیل دانتوں پر برش کرنے سے پہلے ناریل کے تیل کی کچھ مقدار کو دانتوں پر لگائیں اور 15 سے 20 منٹ کے لیے چھوڑ دیں، اس کے بعد ٹوتھ پیسٹ سے دانتوں پر برش کرلیں۔ ہفتے میں 2 سے تین بار یہ عمل دہرائیں۔ کیلے کا چھلکا کیلے کے چھلکے میں ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو دانتوں پر جمع ہوجانے والی گندگی یا پلاک کا صفایا کردیتے ہیں جبکہ دانتوں کی مثالی رنگت بھی بحال کرتے ہیں۔ چھلکے کا سفید حصہ دانتوں کے دونوں حصوں میں رگڑیں اور پھر 5 سے 7 منٹ انتظار کرنے کے بعد دانتوں پر برش کریں اور کلیاں کریں۔ اس عمل کو جتنا دل کریں دہرائیں۔ لیموں یہ گھریلو ساختہ ماﺅتھ واش بتدریج دانتوں کی سفیدی بحال کرنے کے ساتھ سانس کو بھی مہکائے گا۔ اسے بنانے کے لیے تین حصے لیموں کے عرق اور ایک حصہ نمک لیں، انہیں اچھی طرح مکس کریں، پھر دانتوں پر برش کے بعد اس محلول سے کلیاں کریں، اس عمل کو ہفتے میں 2 سے 3 بار دہرائیں، تاہم منہ میں ورم ہونے کی صورت میں اس کا استعمال نہ کریں۔

تلسی کے پتے تلسی کے تازہ پتوں کو پیس کر پیسٹ بنالیں، اسے ٹوتھ پیسٹ کی جگہ روزانہ استعمال کرنے سے دانتوں کی سفیدی واپس آجائے گی جبکہ وہ صحت مند بھی ہوجائیں گے۔ ایلو ویرا فلمی ستاروں جیسی مسکراہٹ کے حصول کے لیے تازہ ایلو ویرا جوس کا استعمال کریں یا اس سے تیار کردہ جیل۔ اسے اپنے دانتوں پر رگڑیں ، برش سے مساج کریں اور کلیاں کرلیں۔ یہ عمل آپ برش کرنے کے بعد بھی دہرا سکتے ہیں، چند ہفتوں میں مسکراہٹ

سفید جگمگاتے دانتوں سے سج جائے گی۔ ٹی ٹری آئل خالص ٹی ٹری آئل کے 5 قطرے آدھا گلاس پانی میں ملائیں اور روزانہ دانتوں پر برس کے بعد اس سے کلیاں کریں، آپ بہت کم وقت میں بہترین نتائج دیکھیں گے۔ فرق کو زیادہ نمایاں کرنے کے لیے ہفتے میں ایک یا دو بار اس تیل کے ایک قطرے سے برش کریں۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…