منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی حکومت نے بہرے بچوں کے آپریشن کیلئے سابق حکومت کی جانب سے جاری فنڈز روک لئے ٗ خیبر پختونخوا کا شہری اپنی ہی حکومت پر برس پڑا،دعوؤں کی قلعی کھول دی

datetime 30  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے 29سالہ شہری جمشید نے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ حکومت نے بہرے بچوں کے آپریشن کیلئے سابق حکومت کی جانب سے جاری کر دہ فنڈز روک لئے ہیں ۔اتوار کو ’’این این آئی ‘‘ آفس کے دورے کے دور ان جمشید نامی شہری نے بتایا کہ پانچ سال کی عمر تک بہرے بچوں کے آپریشن اسلام آباد کے سی ڈی اے ہسپتال میں کئے جاتے تھے اور آپریشن پر اٹھنے والے اخراجات سابق حکومت وزیر اعظم پروگرام سے ادا کرتی تھی ۔

تاہم موجودہ حکومت نے فنڈز روک لئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر کے مطابق پانچ سال سے زائدبچوں کے آپریشن نہیں ہوسکتے ٗ میرے بھتیجے کی عمر ساڑھے تین سال ہے اور اس کے تمام ٹیسٹ اور رپورٹس مکمل ہیں اور ڈاکٹر ز نے بتایا ہے کہ فنڈز ملیں گے تو بچے کا آپریشن کر دیا جائیگا ۔جمشید نامی شہری کے مطابق سابق حکومت میں دو سال سے پانچ سال تک 100 کے قریب بچوں کے آپریشن کئے گئے اور تمام اخراجات وزیراعظم پروگرام کے ذریعے ادا کئے گئے ۔انہوں نے بتایا کہ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے کیس بنا کر حکومت کو بھیجا جاتا تھا اور پھر وزیر اعظم پروگرام سے چیک کے ذریعے رقم ادا کی جاتی تھی ۔انہوں نے بتایا کہ ہسپتال انتظامیہ کوجیسے ہی چیک ملتا تو انتظامیہ متاثرہ بچے کو بلا کر آپریشن کر دیتی تھی تاہم اب انتظامیہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے فنڈز جاری نہیں کئے جارہے ہیں ۔ جمشید نامی شخص نے بتایا کہ میں نے اپنے حلقے کے وزیر شہر یا ر آفریدی سے ملاقات کے دور ان فنڈز جاری کی درخواست کی تاہم انہوں نے مجھے وزیر پارلیمانی علی محمد خان سے رابطہ کر نے کا مشورہ دیا ۔ جمشید نامی شخص کے مطابق میں نے وزیر پارلیمانی علی محمد خان سے بھی تین چار بار ملاقات کی اور انہوں نے بتایا ہے کہ فی الحال موجودہ حکومت کی ایسی کوئی پالیسی نہیں ہے اور آپ بیت المال سے رابطہ کریں ۔

جمشید نے بتایا کہ میں نے بیت المال کے ایم ڈی سے بھی ملاقات کی اور ان سے آپریشن کے اخراجات اٹھانے کی درخواست کی تاہم ایم ڈی بیت المال نے کہاہے کہ آپ کے بچے کے آپریشن پر بہت زیادہ اخراجات آرہے ہیں جو ہم نہیں اٹھاسکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرز کے مطابق اگر بچے کی عمر پانچ سال سے زائد ہو جائے تو پھر آپریشن نہیں ہوسکتا ۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان اور اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ میری ایک بہن اور بھائی بھی بہرے ہیں اور ان کی عمر بھی زائد ہوگئی ہے جس کے باعث آپریشن نہیں ہوسکے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…