ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

شہد اور دارچینی کا روزانہ استعمال صحت کے لیے بہتر ہے

datetime 4  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شہد کا استعمال تو صدیوں سے لوگ مختلف طبی مسائل سے بچاﺅ کے لیے کررہے ہیں اور یہ وہ چیز ہے جو کبھی ایکسپائر نہیں ہوتی۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ شہد میں دار چینی کو ملا کر روزانہ استعمال کیا جائے تو اس کے کتنے فوائد ہیں؟ یہاں ایسے ہی سائنسی شواہد جانیں جو ان دونوں کے امتزاج سے صحت کو ہونے والے فوائد کے بارے میں بتاتے ہیں۔

بڑھاپے کی روک تھام جسم میں مضر اجزاء یا آکسائیڈنٹس خلیات اور ٹشوز کو نقصان پہنچاتے ہیں، جسکے نتیجے میں قبل از وقت بڑھاپے اور دیگر امراض کا خطرہ بڑھا جاتا ہے، اس کے مقابلے میں اینٹی آکسائیڈنٹس ان مضر اجزاءسے پاک ہوتے ہیں اور بڑھاپے کے عمل کی رفتار کو سست کردیتے ہیں، شہد بھی متعدد اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے اور طبی سائنس کے مطابق گہرے رنگ کا شہد ان اجزاءکے حصول کا بہترین ذریعہ ہے، جبکہ دارچینی میں فولی فینول نامی اینٹی آکسائیڈنٹس ہوتے ہیں۔ دل کی صحت میں بہتری شہد اور دارچینی کا استعمال خون کی شریانوں کے امراض کی روک تھام بھی کرتے ہیں جو کہ دنیا بھر میں اموات کی سب سے بڑی وجہ ہیں، شہد کا استعمال دل کی جانب دوران خون کو بڑھاتا ہے جبکہ اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس خون کو گاڑھا یا جمنے سے روکنے میں مدد دیتے ہیں جو کہ ہارٹ اٹیک اور فالج کا باعث بنتے ہیں، اسی طرح دار چینی کا استعمال جسم کیلئے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کم کرتا ہے، جبکہ صحت کے لیے بہتر کولیسٹرول کا لیول بڑھتا ہے۔ ناشتے میں ایک چمچ شہد میں کچھ مقدار میں دارچینی کا روزانہ استعمال دل جسکے فائدہ مند ہوتا ہے۔ بیکٹریا کے انفیکشن کے خلاف جدوجہد شہد اور دارچینی دونوں بیکٹریا کش اثرات رکھتے ہیں، تو آپ ان دونوں کے امتزاج کو استعمال کرکے نہ صرف نزلہ زکام سے بچ سکتے ہیں بلکہ دیگر انفیکشنز جیسے گردوں یا مثانے کو بھی دور رکھ سکتے ہیں۔ جسمانی وزن میں کمی شہد اور دارچینی جسمانی وزن میں کمی لانے والی اشیاءنہیں مگر یہ جسمانی وزن کو تیزی سے کم کرنے میں مدد ضرور دیتے ہیں، اس کیلئےچینی اور میٹھی اشیاءکو شہد سے بدل دیں کیونکہ ریفائن چینی بلڈ گلوکوز کی سطح کو بڑھاتی ہے جسکے بعد اچانک بلڈ شوگر کی سطح گر بھی جاتی ہے۔

جس کے نتیجے میںانسولین زیادہ بننے لگتی ہے، اس کے مقابلے شہد دوران خون میں سست روی سے جذب ہوتا ہے جس سے بلڈ شوگر کی سطح نہیں بڑھتی، جبکہ دارچینی بلڈ شوگر کی سطح میں کمی اور انسولین کی حساسیت کو کم کرتی ہے جس سے میٹابولزم تیز ہوتا ہے اور گلوکوز چربی میں بدلنے کی بجائے جسم کو توانائی پہنچانے کا کام آتا ہے۔ اس کے لیے روزانہ ایک گلاس پانی میں چائے کا چمچ شہد اور آدھا چمچ دارچینی ملا کر ناشتے سے آدھے گھنٹے پہلے یا رات کو سونے سے آدھے گھنٹے پہلے پی لیں۔ بلڈ شوگر

میں کمی ہائی بلڈ شوگر ذیابیطس سمیت متعدد امراض کا بنتا ہے، مگر شہد اور دارچینی اس کے لیے مفید ہیں، ایک تحقیق کے مطابق شہد میں پانی کی مقدار صرف 17 فیصد ہوتی ہے جبکہ دیگر اجزاءبھی جسم میں آسانی سے جذب ہوجاتے ہیں اور بلڈ شوگر کی سطح نہیں بڑھتی، ایک اور تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ دارچینی کا استعمال بلڈ شوگر کی سطح کو کم کرتا ہے تاہم اسے دوا کے طور پر استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…