اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

امراض قلب سے بچانے کا مزیدار نسخہ

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فن لینڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) دودھ کے خمیر سے بننے والی اشیاءجیسے پنیر اور دہی وغیرہ کھانے کی عادت امراض قلب اور ہارٹ اٹیک سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ یہ بات فن لینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ فن لینڈ کی تحقیق میں بتایا گیا کہ دودھ کے

خمیر سے بننے والی اشیاءدنیا میں سب سے زیادہ ہلاکتوں کا باعث بننے والے امراض کا خطرہ مردوں میں نمایاں حد تک کرتی ہیں۔ امراض قلب کا خطرہ بڑھانے والی حیران کن وجوہات اس تحقیق کے دوران سیکڑوں رضاکاروں کی غذائی عادات کا جائزہ 25 سال تک لیا گیا۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ دودھ کے خمیر سے بننے والی مصنوعات کولیسٹرول کی سطح پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہیں جس کے نتیجے میں دل کی صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔ دوسری جانب آئسکریم اور مکھن کا زیادہ استعمال الٹا اثر کرتا ہے یعنی امراض قلب کا خطرہ بڑھتا ہے۔ اس تحقیق کے دوران 2 ہزار افراد کو مختلف گروپس میں دودھ کی بنی مصنوعات استعمال کرنے کی مقدار کی بنیاد پر تقسیم کرکے طرز زندگی کے مختلف عناصر کا بھی جائزہ لیا گیا۔ امراض قلب سے بچانے میں مددگار غذائیں تحقیق کے دورانیے کے دوران 472 مردوں کو امراض قلب یا ہارٹ اٹیک کا سامنا ہوا تاہم محققین نے دریافت کیا کہ جو لوگ پنیر یا دہی وغیرہ زیادہ کھانے کے عادی تھے، ان میں ہارٹ اٹیک یا دیگر دل کی بیماریوں کا خطرہ نمایاں حد تک کم ہوا۔ محققین نے یہ واضح نہیں کیا کہ دہی یا پنیر سے زیادہ فائدہ کیوں ہوتا ہے تاہم ان کے خیال میں خمیر کے دوران بننے والے کمپاﺅنڈ ممکنہ طور پر یہ فائدہ پہنچاتے ہیں۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے برٹش جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ہوئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…