اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

گھر سے تمام کیڑوں کا خاتمہ کرنے والی ٹرک

datetime 10  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا گھر میں مچھر، لال بیگ، مکھیاں یا دیگر کیڑے پریشان کرتے ہیں؟ تو کیمیکل والے اسپرے اور دیگر مہنگے طریقہ کار اپنانے سے پہلے ایک قدرتی حل اپنالیں جو کہ آپ کے کچن میں ہی موجود ہے اور وہ ہے پودینہ۔ جی ہاں کیڑوں کو پودینے سے نفرت ہے اور پودینے کی مدد سے ان کو گھر سے پاک کیا جاسکتا ہے۔ اگر گھر میں مکڑیاں، چیونٹیاں، مچھر یا دیگر کیڑے موجود ہیں تو پودینے کے تیل کو آزمائیں۔ اس تیل کی مہک چوہوں کو بھی گھر سے دور رکھے گی۔ اس مقصد کے لیے پودینے کا خالص تیل خرید کرلائیں اور روئی پر اس کی کچھ مقدار کو ٹپکا کر ایسے حصوں میں رکھ دیں۔

جہاں کیڑے اکثر نظر آتے ہوں۔ اس تیل کی مہک ان حصوں سے کیڑوں کو دور بھگا دے گی۔ اسی طرح پودینے کے تیل کے چند قطروں کو کچھ مقدار میں گرم پانی میں مکس کریں اور اسپرے بوتل میں ڈال دیں۔ فی اونس پانی میں 5 سے 10 قطرے تیل کے ملانے ہوں گے اور اس مکسچر کو صوفوں، پردوں اور ایسے حصوں پر چھڑک دیں جہاں تک ہاتھ کی رسائی مشکل ہو۔اس مکسچر کو فریج میں رکھیں تاکہ اس کی مہک دیر تک باقی رہ سکتے۔ اگر باہر گھومنے جانا ہے اور مچھروں کے حملے کا ڈر ہے تو اس مکسچر کو جلد کے کھلے حصے پر بھی لگایا جاسکتا ہے تاہم حساس جلد والے افراد کو اس سے خارش کا مسئلہ ہوسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…