جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

پیٹ پھولنے کے مسئلے سے نجات دلانے میں آسان ٹوٹکے

datetime 26  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بہت زیادہ یا بہت تیزی سے کھانے کے نتیجے میں پیٹ پھول جاتا ہے یا یوں کہہ لیں اندر سے سوج جاتا ہے جس کے نتیجے میں کافی تکلیف کا سامنا ہوتا ہے۔ ویسے یہ جان لیں کہ ہر وقت پیٹ سپاٹ رکھنا نارمل نہیں ہوتا کیونکہ کھانے یا پینے کے بعد غذائیں اور سیال مواد معدے اور آنتوں میں جگہ بناتا ہے، یعنی وہ کچھ پھول جاتے ہیں۔ ویسے تو پیٹ کا بہت زیادہ پھولنا ضروری نہیں۔

اس بات کی علامت ہو کہ آپ نے کچھ غلط کھالیا ہے تاہم یہ اتنا پھول جائے کہ کپڑے تنگ محسوس ہونے لگے تو اس کی وجہ آپ کی غذا ہی ہوسکتی ہے۔  10 غذائیں جو پیٹ پھولنے یا گیس بننے کا باعث بنیں مگر اچھی بات یہ ہے کہ چند عام سی چیزوں کی مدد سے آپ اس تکلیف سے نجات پاسکتے ہیں۔ پانی پینا اگر پیٹ پھول جائے تو ہوسکتا ہے کہ آپ کو لگے کہ اب پیٹ میں کسی چیز کی گنجائش نہیں، مگر پانی پینا نظام کی صفائی، گیس کے اخراج اور پیٹ سپاٹ کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ درحقیقت اگر مناسب مقدار میں پانی نہ پیا جائے تو جسم ڈی ہائیڈریشن سے بچنے کے لیے پانی کو جمع کرلیتا ہے جو پیٹ پھولنے کا باعث بنتا ہے۔ چہل قدمی کریں اگر پیٹ پھول جائے تو ورزش کا خیال ہوسکتا ہے ذہن میں نہ آئے، مگر معمولی سی جسمانی سرگرمی معدے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے کیونکہ اس سے آنتوں کے افعال معمول پر آتے ہیں، یہاں تک کہ ہلکی چہل قدمی بھی نظام ہاضمہ کو بہتر بناتی ہے۔ کیلے سے مدد لیں پوٹاشیم نامی جز کی کمی کا سامنا ہو تو جسم اضافی سوڈیم اور پانی کو اکھٹا کرنے لگتا ہے، جس سے پیٹ پھول جاتا ہے، اس سے بچنے کے لیے غذا میں مناسب مقدار میں پوٹاشیم کی موجودگی ضروری ہے۔ پوٹاشیم سے بھرپور غذاﺅں میں کیلے، مالٹے، انناس، سبز پتوں والی سبزیاں، بغیر چربی والا گوشت، بیج اور گریاں قابل ذکر ہیں۔ آہستگی سے کھائیں اگر پیٹ پھولنے کا مسئلہ ہو تو عام طور پر ایسا اس وقت ہوتا ہے جب جسم کی غذائی نالی میں اضافی ہوا اکھٹی ہوجائے۔

کھانے کو آہستہ آہستہ کھانا یعنی اچھی طرح چبائے بغیر نہ نگلنا اس مسئلے سے بچاتا ہے کیونکہ تیزی سے کھانے کے نتیجے میں ہوا جسم میں داخل ہوجاتی ہے۔ چیونگم سے دوری جیسا تیزی سے کھانا اس مسئلے کا شکار بناسکتا ہے، اسی طرح چیونگم کو ہر وقت منہ میں رکھنا بھی اضافی ہوا کو جسم کا حصہ بناسکتا ہے۔ پیٹ کے مسائل سے بچنا بہت آسان مسئلے کا باعث بننے والی غذاﺅں سے گریز اگر آپ کو

چند مخصوص غذاﺅں کو کھانے کے بعد پیٹ پھولنے کے مسئلے کا سامنا ہوتا ہے یا قبض کا شکار ہوجاتے ہیں، تو اچھا خیال یہی ہے کہ ان چیزوں سے کچھ عرصے کے لیے دوری اختیار کرلیں۔ ادرک بھی فائدہ مند ایک کپ ادرک کی چائے کا استعمال پیٹ پھولنے کی تکلیف میں مبتلا ہونے سے بچاتا ہے۔ ادرک اضافی گیس میں کمی کے لیے انتہائی مفید ہے کیونکہ آنتوں کی سرگرمیاں ہموار کرنے

کے ساتھ خون کو پتلا اور اس کی گردش بہتر بناتی ہے، جس سے بھی پیٹ پھولنے کے مسئلے میں کمی آتی ہے پودینے کی چائے ادرک کی طرح پودینہ بھی بدہضمی اور گیس سے جڑے مسائل سے نجات میں مددگار ہے۔ مختلف طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق پودینے کی چائے یا پودینے کے تیل کے کیپسول پیٹ پھولنے سمیت معدے کے مختلف امراض کے لیے موثر علاج ثابت ہوتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…