لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ پنجاب کے شہر لاهور کے سیوریج کے پانی میں ایک بار پھر پولیو کا وائرس ملا ہے جس کے بعد پولیو وائرس پھیلنے کا خطرات واضح ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق ماحولیاتی نمونوں کی روپورٹ مُثبت آنے پر محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ ادارے
ایک بار پھر سرگرممِ عمل ہو گئےہیں۔ واضح رہے کہ گیارہ جولائی کو آؤٹ فال روڈ سے لئے گئے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہےشہرِ لاهور کے سیوریج کے ماحولیاتی نمونوں میں مسلسل دو ماہ تک پولیو وائرس کی موجودگی محکمہ صحت کے لئے چیلنج بن گیا ہے۔