واشنگٹن ( آن لائن ) امریکی ماہرین کا کہناہے کہ اْبالے بغیردودھ پینے سے پیٹ کے امراض کا خطرہ96فیصد تک بڑھ جاتاہے۔یونیورسٹی آف پنسلوینیا کے شعبہ صحت کے ماہرین کی جانب سے کی گئی جدیدتحقیق سے معلوم ہواہے کہ کچا دودھ پیناصحت کیلئے تباہ کن ثابت ہوسکتاہے۔
اْبال کر دودھ پینے کے جہاں ان گنت فائدے ہیں وہیں کچا دودھ انسانی صحت کیلئے اتنا ہی نقصان دہ ہے۔طبی ماہرین کی جانب سے حالیہ سروے میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ کچا دودھ پینے کے نتیجے میں پیٹ کے سنگین امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔