اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) روزمرہ کے کاموں میں مناسب مقدار میں پانی پینا بھول جانا بہت آسان ہوتا ہے، مگر گرمیاں شروع ہوچکی ہیں تو یہ بہت ضروری ہے کہ اپنے جسم کو ہائیڈریٹ رکھا جائے۔ اگر آپ مناسب مقدار میں پانی کا استعمال نہیں کریں گے تو سردرد، متلی اور توجہ مرکوز کرنے جیسی مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔ آپ نے یہ تو سنا ہی ہوگا کہ دن بھر میں گلاس پانی پینا جسم کے لیے ضروری ہے ۔
تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ ایسا ضروری نہیں کیونکہ ہائیڈریشن کے لیے ہر ایک کی ضروریات مختلف ہوسکتی ہیں۔ وہ اوقات جب پانی پینے سے گریز کرنا صحت کیلئے فائدہ مند تاہم اس وقت کیسے جانا جائے کہ آپ کا جسم پانی کی کمی کا شکار ہورہا ہے؟ تو یہ جاننا بہت آسان ہے بلکہ چند سیکنڈ میں آپ یہ جان سکتے ہیں۔ درحقیقت اس کے لیے آپ کو جلد کا ایک آسان ٹیسٹ کرنا ہے۔ جیسا آپ کو معلوم ہوگا کہ جلد لچکدار ہوتی ہے یا بہت آسانی سے اپنی ساخت بدل کر معمول کی شکل میں واپس آجاتی ہے۔ اور پانی کی مقدار جلد کی لچک پر اثرانداز ہوتی ہے تو اگر آپ کی جلد نارمل ہو تو ساخت بدلنے پر بہت تیزی سے اصل شکل میں واپس آتی ہے۔ تو اس ٹیسٹ کے لیے اپنے ہاتھ کی پشت کے کسی حصے کی جلد کو چٹکی میں چند سیکنڈ کے لیے پکڑیں اور پھر چھوڑ دیں۔ روزانہ 8 گلاس پانی پینا صحت کے لیے ضروری؟پ کے جسم میں مناسب مقدار میں پانی موجود ہے اور اگر ایسا نہیں ہوتا تو آپ کو پانی کا گلاس بھر کر پی لینا چاہئے۔ اگر جسم ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہو تو جلد کو معمول کی ساخت میں واپس جانے کے لیے کچھ زیادہ وقت لگتا ہے۔ ویسے اگر آپ اس ٹیسٹ میں پاس ہو بھی جاتے ہیں تو پانی پی لینے میں کوئی حرج نہیں۔