منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

امراض قلب کا خطرہ کم کرنے والی مزیدار غذا

datetime 16  فروری‬‮  2018 |

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) امراض قلب دنیا بھر میں سب سے عام جان لیوا بیماریوں میں سے ایک ہے، مگر روزمرہ کی زندگی میں ایک غذا کو کھانا عادت بنا کر اس سے کافی حد تک بچا جاسکتا ہے۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آئی۔ بوسٹن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسین کی تحقیق میں بتایا گیا کہ دہی کھانا عادت بناکر خون کی شریانوں سے جڑے امراض بشمول امراض قلب اور بلڈ پریشر کا خطرہ کم کیا جاسکتا ہے۔

دہی کھانا پسند نہیں کرتے؟ تحقیق کے مطابق اس سے پہلے کی طبی معالعہ جات میں دودھ سے بنی مصنوعات کو کھانے سے خون کی شریانوں کی صحت پر مثبت اثرات ثابت ہوچکے ہیں اور صرف دہی ہی امراض قلب کا خطرہ کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ نتائج سے ایسے اہم شواہد سامنے آئے ہیں جن کے مطابق دہی دل کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے اور اسے غذا کا لازمی حصہ بنایا جانا چاہئے۔ تحقیق کے دوران محققین نے 30 سے 55 سال کی عمر کی 55 ہزار سے زائد ایسی خواتین کا جائزہ لیا گیا جو کہ ہائی بلڈ پریشر کی مریض تھیں جبکہ 40 سے 75 سال کی عمر کے اٹھارہ ہزار مرد بھی اس تحقیق کا حصہ تھے۔ ان تمام افراد سے غذائی عادات کے حوالے سے 61 سوالات پوچھے گئے جبکہ ان کے طبی ریکارڈ، فالج اور دیگر پہلوﺅں کا جائزہ بھی لیا گیا۔ محققین نے دریافت کیا کہ دہی کا زیادہ استعمال خواتین میں تیس فیصد جبکہ مردوں میں 19 فیصد تک خون کی شریانوں کے امراض کا خطرہ کم کردیتا ہے۔ سست رفتاری سے چلنا امراض قلب کا عندیہ اسی طرح یہ بات بھی سامنے آئی کہ دونوں گروپس میں جو افراد ایک ہفتے میں دو بار دہی کھاتے تھے، ان میں امراض قلب یا فالج کا خطرہ 20 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ دہی دل کی صحت کے لیے فائدہ مند غذا ہے جو فشار خون سمیت دیگر خون کی شریانوں کے امراض کا خطرہ کم کرتا ہے۔ اس تحقیق کے نتائج جریدے امریکن جرنل آف ہائپر ٹینشن میں شائع ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…