بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سائنسدان صدیوں پرانا ‘راز’ جاننے میں کامیاب

datetime 16  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک)  کیا آپ کو معلوم ہے کہ خواتین کے ہاتھ مردوں کے مقابلے میں زیادہ ٹھنڈے ہوتے ہیں، مگر اس کی وجہ کیا ہے ؟ آخرکار سائنسدان وہ جاننے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی کی تحقیق میں اس صدیوں پرانے ‘راز’ سے پردہ اٹھایا گیا۔ مزید پڑھیں : ہاتھ میں چھپا ہے کئی امراض کا علاج اس تحقیق کے دوران محققین نے رضاکاروں کو اپنے ہاتھ تین منٹ کے لیے ٹھنڈے پانی میں ڈبونے کے لیے کہا۔

اور نتائج سے معلوم ہوا کہ مردوں کے مقابلے میں خواتین کے ہاتھ زیادہ ٹھنڈے ہونے کی وجہ مسلز کا حجم ہے۔ جی ہاں خواتین اور بچوں کو سرد موسم میں اپنے ہاتھ اس لیے ٹھنڈے محسوس ہوتے ہیں یا زیادہ دیر تک ٹھنڈک محسوس ہوتی ہے کیونکہ ان کے مسلز کا حجم مردوں کے مقابلے میں کم ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق جن لوگوں کے ہاتھوں کے مسلز کا حجم زیادہ تھا، ان کے ہاتھ ٹھنڈے پانی سے باہر نکلنے کے بعد زیادہ جلد گرم ہوئے۔ اس حقیقت نے محققین کو اس لیے بھی حیران کردیا، کیونکہ ان خیال تھا کہ سرد موسم میں چربی لوگوں کے ہاتھوں کو ٹھنڈا رکھنے میں سب سے اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں : کچھ لوگوں کے ہاتھ میں ‘لکیر’ سی کیوں ہوتی ہے انہوں نے بتایا کہ خواتین اور بچوں کے مسلز کا حجم کم ہوتا ہے اور سرد موسم میں ان کے لیے اس عضو کی حرارت کو مستحکم رکھنا ایک چیلنج سے کم نہیں۔ تحقیق کے دوران محققین جسمانی حجم اور ساخت کا جسمانی حرارت پر اثر دیکھنا چاہتے تھے خصوصاً ہاتھوں کے درجہ حرارت پر۔ محققین کا کہنا تھا کہ ہمارا ہمیشہ سے خیال تھا کہ چربی ہی جسمانی درجہ حرارت کے لیے سب سے اہم عنصر ہے مگر اب معلوم ہوا کہ درحقیقت مسلز اس حوالے سے اہم ترین کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جسم حیرت انگیز نظام کا حامل ہے جو مسلز کو حرارت پیدا کرنے کے لےی استعمال کرکے ہاتھوں سمیت پورے جسم کو گرم رکھتا ہے۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے امریکن جرنل آف فزیکل Anthropology میں شائع ہوئے۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…