منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

لیموں پانی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے؟

datetime 15  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ویسے تو لیموں کے عرق کو پانی میں روز ملا کر پینا صحت کے لیے مفید قرار دیا جاتا ہے۔ مگر کیا یہ واقعی درست ہے ؟ تو جان لیں کہ طبی سائنس کا اس حوالے سے کیا کہنا ہے۔ بیمار ہونے سے بچائے وٹامن سی جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط بناتی ہے اور لیموں میں یہ جزب زیادہ ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ لیموں پانی کا استعمال موسمی امراض سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔

مزید پڑھیں : لیموں کے 14 کارآمد استعمال جوان رکھے لیموں کے عرق میں موجود وٹامن سی جلد کو ہموار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق وٹامن سی کا زیادہ استعمال چہرے پر جھریوں کا امکان کم کرتا ہے کیونکہ یہ جسم میں گردش کرنے والے نقصان دہ اجزاء کے خلاف مزاحمت کرتا ہے اور جلد کو تحفظ دیتا ہے۔ اسی طرح وٹامن سی جلد کے اندر ٹشوز کو جوڑنے والے جز کولیگن پر بھی وٹامن سی مثبت اثرات مرتب کرتی ہے اور جلد زیادہ ہموار اور ٹائٹ رہتی ہے جس سے جوانی کا تاثر شخصیت سے جھلکتا ہے۔ پیٹ کے مسائل بہتر کرے لیموں ترش ہوتے ہیں جو کہ نظام ہاضمہ کو بہتر اور گیس کو کم کرتے ہیں، اس میں پوٹاشیم بھی موجود ہوتا ہے جو کہ جسم میں نمک کی سطح کو کنٹرول میں رکھتا ہے، ایک تجربے کے دوران ایک خاتون نے دو ہفتے تک لیموں پانی پیا اور کچھ دن بعد ہی انہیں یہ احساس ہوا کہ ان کے پیٹ پھولنے یا گیس پیدا ہونے کا مسئلہ کم ہوگیا ہے۔ مزاج خوشگوار بنائے یہ دعویٰ بھی کیا جاتا ہے جسمانی فوائد کے ساتھ لیموں پانی مزاج بھی خوشگوار بناتا ہے تاہم اس خاتون کے مطابق دو ہفتوں کا وقت اس حوالے سے کم لگتا ہے تاہم انہیں لگا کے ذہنی طور پر وہ خود کو پہلے سے زیادہ پلکا پھلکا محسوس کررہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں : خالی پیٹ زیتون کا تیل پینے کے فوائد جانتے ہیں؟ جگر کے افعال میں بہتری لیموں پانی کا ایک اور فائدہ جگر کو اپنا کام درست طریقے سے کرنے میں مدد دیتا ہے ۔

جسم میں پانی کی مناسب مقدار تمام اعضاء کے افعال کے لیے ضروری ہے جن میں جگر بھی شامل ہے۔ مختلف تحقیقی رپورٹس کے مطابق لیموں کا ترش ذائقہ جگر کو زہریلے اثرات سے بچانے کے ساتھ جگر پر چربی کم کرتا ہے۔ جسمانی وزن میں کمی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ لیموں کے چھلکوں میں موجود ایک جز پولی فینول چوہوں پر اضافی چربی نہیں چڑھنے دیتا۔

دو ہفتے کے اس تجربے کے دوران اس خاتون کا وزن لگ بھگ آدھا کلو کم ہوا۔ پوٹاشیم کی سطح بڑھائے لیموں پوٹاشیم کے حصول کے لیے بہترین ذریعہ ثابت ہتے ہیں، یہ جز خلیات کے افعال اور میٹابولزم سمیت عصبی سگنلز کی ترسیل کے ضروری ہوتا ہے۔ قبض کشا معدے اور جگر کے افعال میں بہتری کے ساتھ لیموں پانی آنتوں کے افعال کے لیے بھی بہتر ہوتا ہے، یہ سیال آنتوں کی سرگرمیوں کو معمول بناکر قبض جیسے تکلیف دہ مرض کو دور کرتا یا اس سے بچاتا ہے۔

گردوں کی پتھری سے بچائے گردوں میں پتھری عموماً ڈی ہائیڈریشن کا نتیجہ ہوتی ہے تو لیموں پانی کا یہ فائدہ گردوں کو اس کمی سے بچانا بھی ہے اور تکلیف دہ پتھری بنتی نہیں۔ عام طور پر گردوں میں پتھری کیلشیئم سالٹ کا مجموعہ ہوتی ہے اور اس عضو میں پانی کی موجودگی اس مجموعے کو بننے سے روکتی ہے۔ سانس کی بو دور کرے لیموں پانی میں موجود کھٹاس منہ میں ایسے بیکٹریا کو بڑھنے سے روکتی ہے جو کہ سانس میں بو کا باعث بنتی ہے۔ تاہم اس مشروب میں موجود تیزابیت بتدریج دانتوں کی سطح ختم کرنے لگتی ہے تو اسٹا کے ذریعے اسے پینا اس مسئلے سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…