بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)بل وملینڈ گیٹس فائونڈیشن کے معاون چیئرمین بل گیٹس نے کہا ہے کہ چین کبھی ترقیاتی امداد حاصل کرتا تھا۔لیکن اب وہ عالمی صحت کے لیے اہم مالیاتی اور ٹیکنالوجی مدد فراہم کرنے والا ہے۔چینی کی سرکاری خبررساں ایجنسی شِنہوا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بل گیٹس نے کہا کہ چین نے گزشتہ دہائیوں میں صحت کی عدم مصاوات اور غربت کے خاتمے کے لیے زبردست کام کیا ہے۔
ہم چاہیں گے کہ چین کی ایجادات نہ صرف جاری رہیں بلکہ تمام ملکی معاملات میں مدد گار ثابت ہونے کے ساتھ ساتھ دوسرے ترقی پذیر ممالک کے لیے بھی سود مند ہوں۔بل گیٹس نے کہا کہ انہوں نے چینکو گزشتہ دہائی میں ملکی صحت وترقیاتی چیلنجوں سے نمٹنے میں فائونڈیشن کے ساتھ کامیاب پارٹنر پایا ہے۔2009میں گیٹس فائونڈیشن نے تپدک پر قابو پانے کے ایسے جدید ماڈیولز کی تیاری جن سے ٹی بی کے مرض کے شکار عوام کی تعداد میں مزید کمی کے لیے چین کی مدد کرسکے۔مشترکہ تپدک(ٹی بی ) کنٹرول پراگرام شروع کرنے کے لیے چین کے سات تعاون کیا۔