جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

قبل از وقت بالوں کی سفیدی کا باعث بننے والی غذائیں

datetime 31  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہر ایک کو اس کا سامنا ہوتا ہے اور متعدد افراد تو سیکڑوں بلکہ ہزاروں روپے اسے چھپانے میں لگا دیتے ہیں اور وہ ہیں سر کے سفید بال۔ سفید بال بڑھاپے کی واضح علامات میں سے ایک مانے جاتے ہیں مگر ہر ایک انہیں دیکھ کر خوش نہیں ہوتا خاص طور پر اگر وہ قبل از وقت نمایاں ہونا شروع ہوجائے۔ تو اگر آپ کے بالوں میں چاندی جوانی میں ہی نمودار ہونے لگی ہے تو اس کی وجہ آپ کی

غذا بھی ہوسکتی ہے۔ جی ہاں کچھ غذائیں بالوں میں سفیدی کو قبل از وقت نمودار کردیتی ہیں۔ مزید پڑھیں : قبل از وقت سفید بالوں کی روک تھام بہت آسان چینی چینی کا بہت زیادہ استعمال بالوں کو بہت تیزرفتاری سے سفید کرسکتا ہے، اگر آپ کو چینی سے بنے پکوان کھانا بہت پسند ہیں تو بالوں کی سفیدی نمودار ہونے پر حیران نہیں ہونا چاہئے اور یہ سفیدی ہمیشہ برقرار رہتی ہے کیونکہ یہ اس حصے کی عمر بہت زیادہ بڑھا دیتی ہے۔ صحت مند بالوں کے لیے وٹامن ای لازمی ہے مگر چینی اس وٹامن کے جذب ہونے کے عمل کو روک دیتا ہے۔ نمک نمک کا استعمال جسم کے اندر پانی کے توازن کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے، تاہم اس کی بہت زیادہ مقدار جزو بدن بنانا مختلف منفی اثرات کے ساتھ ساتھ بالوں کو بھی نقصان پہنچاتا ہے، جن میں بالوں کی قبل از وقت سفیدی قابل ذکر ہے۔ 2300 ملی گرام نمک روزانہ سے زیادہ کھانا گردوں کے امراض اور ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بھی بڑھا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں : بالوں کے سفید ہونے کی 4 وجوہات سافٹ ڈرنکس یہ مشروبات بھی قبل از وقت بالوں کی سفیدی کا باعث بنتے ہیں، یعنی ایسے مشروبات جو چینی، مصنوعی مٹھاس اور کلر سے بھرپور ہوتے ہیں، روزانہ کی مقدار میں ان کا استعمال یہ خطرہ بڑھا دیتا ہے جبکہ دانتوں کے امراض کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔ کاپر سے دوری جسم میں کاپر کی کمی بھی بالوں کی قبل از وقت سفیدی کا باعث بنتی ہے، یہ جز مشروم، جھینگوں، کلیجی، دالوں، بادام، خشک

خوبانی، ڈارک چاکلیٹ اور سورج مکھی کے بیجوں میں پایا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…