ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

غذا کو صحت کیلئے فائدہ مند کیسے بنائیں؟

datetime 16  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بیشتر لوگ اس طرح غذا کو کھاتے ہیں، جیسے ان کے پاس وقت نہیں یا ایسی ٹرین پکڑنی ہے جس کا وقت نکلا جارہا ہے۔مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ نوالے سے مناسب طریقے سے چبانا اور غذا سے لطف اندوز ہوتے ہوئے کھانا صحت کے لیے کتنا فائدہ مند ہے؟اسے طبی زبان میں مائنڈ فل ایٹنگ کہا جاتا ہے، جس کے تحت جسمانی بھوک اور پیٹ بھرنے کے اشارہ کو سننا اور

غذا سے لطف اندوز ہونے پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔مزید پڑھیں : 9 وجوہات جو جسمانی وزن کم نہ ہونے دیںآسان الفاظ میں اس مشق کا مقصد جسم کو غذائیت پہنچانے سے زیادہ کھانے کو پرلطف ایونٹ بنانا ہوتا ہے۔اور اس طریقہ کار پر عمل کرنے سے آپ چاہے کچھ بھی کھائیں، جسمانی وزن کو کم رکھ سکتے ہیں یا موٹاپے سے نجات پاسکتے ہیں، جو کہ اس کا سب سے بڑا فائدہ ہے۔ یعنی جب آپ جسمانی ردعمل کے مطابق غذا کا استعمال کرتے ہیں، چاہے وہ کچھ بھی ہو، وہ صحت کے لیے فائدہ مند ہی ثابت ہوتی ہے۔طبی ماہرین کے مطابق یہ طریقہ کار صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے، وہ بھی ایسے دور میں جب موٹاپا ایک وباءکی طرح دنیا میں پھیل رہا ہے۔تو کیا آپ اسے آزمانا پسند کریں گے؟ تاہم ہوسکتا ہے کہ ایسا کرنا مشکل ہو تو سوال یہ ہے کہ اس کی مشق کیسے کریں؟غذا کو پرلطف تجربہ بنائیںغذا جسم کے لیے غذائی اجزاءکی فراہم کے ساتھ ساتھ جذباتی زندگی کا بھی حصہ ہے، جب آپ کھانے کے ذائقے، ساخت اور مختلف پہلوﺅں سے لطف اندوز ہوتے ہیں، تو ذہنی تناﺅ اور مشکلات کو بھی کچھ دیر کے لیے بھول جاتے ہیں، اپنی غذا کو آہستگی سے چبائیں اور ذہنی طور پر اس عمل کو تسلیم کرنے کی عادت ڈالیں۔یہ بھی پڑھیں : چینی کا استعمال چھوڑنا کیا اثرات مرتب کرتا ہے؟غذا پر منفی یا مثبت لیبل نہ چسپاں کریںکسی غذا پر منفی یا مثبت لیبل چسپاں کردینا کھانے کے عمل سے صحت بخش تعلق کو مشکل بنا دیتا ہے، اس

طریقہ کار میں کسی غذا کو کھائے بغیر اس کے بغیر میں فیصلہ کرنے کی عادت کو ترک کرنا ہوتا ہے، اور یہ نہیں سوچنا چاہئے کہ یہ غذا فائدہ مند اور دوسری نقصان دہ ہوسکتی ہے۔اپنے جسم کے احساسات پر توجہ مرکوز کریںطبی ماہرین کے مطابق مصروف زندگی میں بیشتر افراد بھوک اور پیٹ بھرنے کے حوالے سے جسمانی اشاروں کو نظرانداز کردیتے ہیں،

جس کے نتیجے میں وہ بہت زیادہ ناقص غذا کا انتخاب کرنے لگتے ہیں۔ تو محسوس کریں کہ جسم آپ سے کیا تقاضہ کررہا ہے یعنی دوپہر کو کھانے کے دوران جسم رکنے کا کہہ رہے ہیں تو رک جائیں، ایک گھنٹے بعد اسے غذا کی طلب ہورہی ہے تو پھر کھالیں۔جو مرضی کھائیںاس طریقہ کار میں حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ جو مرضی کھالیں چاہے اس کے بارے میں نقصانات کا سنا ہی کیوں نہ ہو، مگر ایسا کرنے سے آپ بہتر انتخاب کرنے

لگتے ہیں کیونکہ لوگ دلی طور پر مطمئن ہونے پر خود ہی صحت کے لیے نقصان دہ غذا کا انتخاب کرنے سے گریز کرنے لگتے ہیں۔جیسا دل کرے ویسے کھائیںکھانے کے دوران جس طرح چاہیں کھائیں اور اس پر افسوس نہ کریں، ماہرین کے مطابق ہمارا شعور ہمارے عمل کا ہر وقت جائزہ لیتا رہتا ہے اور مستقبل میں درست فیصلے کرنے میں مدد دیتا ہے۔نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…