اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بگ ایپل میں ’’سیب‘‘ کے نام پر کیا شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے میزبان نے یہ انکشاف کیا ہے کہ مری بروری کا برینڈ ’’بگ ایپل‘‘ جسے پاکستانی عوام سیب کا جوس سمجھ کر بہت شوق سے پیتی ہے اصل میں یہ سیب کا جوس نہیں ہے ۔عوام اگر بگ ایپل کے انگریڈیئنس کو پڑھیں تو پتہ چلے گا کہ اس میں چینی، سٹرک ایسڈ،سوڈیم بینزوئیٹ،سینتھیٹک ایپل
فلیور،کیریمل کلر اور کاربورنیٹڈ واٹر شامل ہے۔کہیں پر بھی یہ بات نہیں لکھی یا بتائی گئی ہے کہ اس میں سیب کا جوس ڈالا گیا ہے۔ مگر بھولی بھالی عوام کو بگ ایپل پر سیب کی تصویر دکھا کر بیوقوف بنانے کی کامیاب کوشش کی گئی ہے کہ جسے دیکھ کر یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس میں سیب کا جوس ہے۔ یہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے اور کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کو بھی اس پر نوٹس لینا چاہئے