جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

’’ پاکستانیوں کا پسندیدہ ،مشہور زمانہ ٹیلکم پائوڈر لگانے سے کینسر کا مرض ‘‘ اگر آپ بھی استعمال کرتے ہیں تو احتیاط کریں

datetime 6  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)ادویات بنانے والی کمپنی جانسن اینڈ جانسن کو ایک امریکی عدالت نے حکم دیا ہے کہ وہ ایک خاتون کو گیارہ کروڑ جرمانہ ادا کرے۔خاتون کا دعویٰ ہے کہ جانسن اینڈ جانسن کا ٹیلکم پاؤڈر استعمال کرنے سے انھیں کینسر ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق وکیلِ استغاثہ کا کہنا تھا کہ جانسن اینڈ جانسن نے اپنے صارفین کو کینسر کے ممکنہ خطرات کے بارے میں صحیح سے تنبیہ نہیں کی تھی۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ ٹیلکم پاؤڈر کے کینسر سے منسلک ہونے کا ثبوت نہیں ہے۔ جانسن اینڈ جانسن کا کہنا ہے کہ وہ عدالتی حکم کے خلاف اپیل کریں گے۔ شہر سینٹ لوئس میں دیے جانے والے اس عدالتی حکم نامے میں متعین کی گئی جرمانے کی رقم جانسن اینڈ جانسن کے خلاف ٹیلکم پاؤڈرز کے حوالے سے 2400 کیسز میں سب سے زیادہ ہے۔وئیس سلیمپ کا پہلی بار 2012 میں کینسر تشخیص کیا گیا تھا۔ اس وقت وہ ان کے جگر تک پہنچ چکا ہے اور اس وقت کیمو تھراپی کروا رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے جانسن اینڈ جانسن کا بیبی پاؤڈر اور شاور ٹو شاور پاؤڈر استعمال کیا۔ ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ ایک دفعہ پھر ہم نے یہ ثابت کیا ہے کہ یہ کمپنیاں سائنس کو نظر انداز کرتے ہوئے امریکہ کی خواتین کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں سے انکار کرتے ہیں۔کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گ،’ہم مزید تحقیق کی تیاری کر رہے ہیں اور ہم جانسن اینڈ جانسن بیبی پاؤڈر کے محفوظ ہونے کا دفاع کرتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…