اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انرجی ڈرنکس کا استعمال کیفین کے مقابلے میں زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق کافی مقدار میں انرجی ڈرنک کا استعمال بلڈ پریشر اور دل کے ردھم میں دو گھنٹوں کے اندر غیر معمولی تبدیلیاں لانے کا باعث بنتا ہے۔ ایک لیٹر کے قریب اس مشروب کا استعمال دل کی الیکٹریکل سرگرمیوں اور بلڈ پریشر میں تبدیلیاں لاتا ہے۔عام طور پر اس مشروب میں چینی اور کیفین کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے
جبکہ اس میں دیگر اجزاء بھی شامل ہوتے ہیں۔اس مشروب کا استعمال دل پر اتنی ہی مقدار میں کیفین یا کافی پینے کے مقابلے میں زیادہ اثرارت مرتب کرتا ہے۔محققین کے مطابق انرجی ڈرنک پینے والے افراد کا دل دھڑکن کے دوران اضافی دس ملی سیکنڈ تک ‘تھم’ گیا۔ اس روکنے کے نتیجے میں دل کی الیکٹریکل سرگرمیاں متاثر ہوئیں جبکہ دھڑکن غیرمعمولی ہوگئی اور طویل المعیاد بنیادوں پر یہ زندگی کے لیے خطرناک مرض کی شکل بھی اختیار کرسکتا ہے۔