لاہور(آئی این پی) لاہور سمیت صوبے کے 6اضلاع میں خسرہ پھیلنے کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا ، متعلقہ سی ای اوز ہیلتھ کو 2برس تک کے بچوں کی حفاظتی ویکسینیشن کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ ای پی سی کی جانب سے جاری کردہ الرٹ کے مطابق مئی سے شروع ہونے والے موسم گرما کے سیزن میں لاہور ، شیخوپورہ ، راولپنڈی ، خانیوال ، رحیم یار خان اور ڈی جی خان میں خسرہ پھیلنے کا خطرہ ہے اور اس حوالے سے متعلقہ اضلاع کے سی ای اوز ہیلتھ کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ جاری کردہ الرٹ میں ہدایت کی گئی ہے کہ 2برس تک کے بچوں کی حفاظتی ویکسیشن کو یقینی بنایا جائے اگر ایسا نہ ہوا تو موسم گرما میں خسرہ پھیلنے کا خدشہ ہے۔