اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جس کا علم آج تک کسی کو نہیں تھا اس راز کا سائنسدانوں نے آخر کار پتہ لگا لیاکہ گیلے ہاتھوں پر جھریاں کیوں پڑھتی ہیں۔یہ دعویٰ برطانیہ میں ہونیوالی ایک تحقیق میں سامنے آیا۔نیوکیسل یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ پانی میں کچھ دیر بعد ہاتھوں کی انگلیوں پر بننے والی جھریاں جلد کے نیچے خون کی شریانیں سکڑنے
سے بنتی ہیں۔تحقیق کے دوران مختلف تجربات کیے گئے ۔نتائج کے دوران معلوم ہوا کہ جن لوگوں کے ہاتھ پانی سے گیلے ہوئے وہ ماربل کو خشک ہاتھوں والوں کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پکڑ رہے تھے۔محققین کا کہنا ہے کہ ان تجربات سے واضح ہو گیا کہ گیلے ہاتھ جھڑیاں زدہ انگلیاں خشک کے بجائے گیلی اشیاء کو پکڑنے میںمدد گار ثابت ہوتی ہیں ۔