منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

آج جان لیں کہ آپ کیا چیز دودھ سمجھ کر پیتے رہے؟بڑی بڑی کمپنیوں کی مصنوعات کے نام جاری کردیئے گئے

datetime 30  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) ورلڈہیلتھ آرگنائزیشن نے پاکستان میں صحت کے بارے میں اپنے ایک تازہ ترین سروے میں کہاہے کہ ملک میں44فیصد بچوں میں نشوونماکی کمی پائی جاتی ہے ۔سروے میں مزید بتایاگیاکہ 62فیصد بچوں  ،51 فیصدحاملہ خواتین اوردودھ پلانے والی خواتین کو آئرن اورفولک ایسڈکی کمی کاسامناہے جبکہ 64فیصد آبادی میں وٹامن اے اور69فیصدلوگوں میں وٹامن ڈی کی کمی ہے ۔

ورلڈہیلتھ آرگنائزیشن کایہ سروے سامنے آنے کے بعد پنجاب فوڈاتھارٹی نے عوام کواطلاع عام میں کہاہے کہ مختلف ٹی وائیٹنرزجن میں میلاک ،لگن ،ترنگ ،گورمے الٹی میٹ ،ٹی میکس ،کپ شپ،دوس ٹی ،چائیکا،ایوری ڈے ،چائے مکس ،ڈیری کوئین ،قدرط اورآل میکس ڈائری فیٹ (Dairy Fat)کی بجائے ویجٹیبل فیٹ( (Vegetable Fatسے بنائے جارہے ہیں ۔پنجاب فوڈاتھارٹی نے مزید بتایاکہ سائنسی تحقیق کے مطابق 12سال اوراس سے کم بچوں کی غذامیں ڈیری فیٹ (Dairy Fat)ایک ضروری جزواورخصوصیاًبچوں کی ذہنی نشوونماکےلئے ناگزیرہے جودودھ میں پایاجاتاہے مگرٹی وائٹینرز(Tea Whiteners)میں نہیں ہوتاہے ۔

پنجاب فوڈاتھارٹی نے اس بارے میں کہاہے کہ عوام مندرجہ بالاٹی وائیٹنرزدودھ سمجھ کرنہ خوداستعما ل کریں اورنہ ہی اپنے بچوں کودودھ سمجھ کرپلائیں اوربچوں کےلئے اس کوڈیری فیٹ کاذریعہ بھی نہ بنائیں ۔پنجاب فوڈاتھارٹی نے عوام کویہ اطلاع PFAایکٹ2011کے سیکشن 7.2جےکے تحت فراہم کی ہے ۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…