منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں پہلی بار اندھے پن کا علاج شروع۔۔۔

datetime 19  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) شعبہ امراض چشم لاہور جنرل ہسپتال میں قرینہ کی تبدیلی کے جدید اور منفردآپریشن سے اندھے پن کا علاج شروع کر دیا گیاہے ، ابتدائی طور پر پہلے کیس کے جملہ اخراجات ہسپتال انتظامیہ اور معا لجین نے برداشت کئے ،کلاس پنجم کی طالبہ علشبہ کے کامیاب آپریشن پر بچی کے والدین اور عزیز و اقارب نے سرجری کرنے والی ٹیم کے سربراہ پروفیسر عبدالحئی اور پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر غیاث النبی طیب کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دیں۔ تفصیلات کے مطابق شعبہ امراض چشم یونٹ نمبر II کے انچارج پروفیسر عبدالحئی نے پتلی کی تبدیلی کا آپریشن جو DSEK کے نام سے معروف ہے پاکستان میں پہلی بار کیا – کوٹ عبدالمالک کے رہائشی حبیب کی 12 سالہ بیٹی علشبہ اس آپریشن سے فائدہ اٹھانے اور صحت یابی حاصل کرنے والی پہلی مریضہ ہے۔
اس آپریشن کے تمام اخراجات بشمول سری لنکا سے پتلی کی دستیابی ،FEMTO LASER سے پتلی کی تیاری اور جنرل ہسپتال میں آپریشن کے لئے اٹھنے والے تمام تر اخراجات ہسپتال انتظامیہ اور شعبہ امراض چشم یونٹII میں تعینات ڈاکٹرز نے اپنی مدد آپ کے تحت برادشت کئے ۔ اس ضمن میں پروفیسر عبدالحئی نے بتایا کہ یہ ایک جدیدطریقہ آپریشن ہے جس سے پتلی کی بیماریوں کے سبب ہونیوالے اندھے پن کا علاج معالجہ پاکستان میں بھی ممکن ہوگیا ہے او راللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہ اعزاز لاہور جنرل ہسپتال کے حصے میں آیا ہے ۔
آنے والے دنوں میں ہم مزید جدید طریقہ علاج سے پاکستانیوں کی آنکھوں کا نور واپس لانے میں کامیاب ہوں گے ۔بچی کے کامیاب آپریشن پر اس کے والدین اور عزیز و اقارب نے ہسپتال انتظامیہ اور معا لجین کونہ صرف دعایں دیں اور اس امر کا اظہار کیا کہ ان کے خواب و خیال میں بھی نہیں تھا کہ ان کی بیٹی اندھے پن سے بچ جائے گی ۔ پرنسپل پی جی ایم آئی و ایل جی ایچ اور امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر غیاث النبی طیب نے شعبہ امراض چشم کی اس اہم کامیابی پر تمام سٹاف بالخصوص پروفیسر عبدالحئی کی کوششوں کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ وہ آنے والے ماہ و سال میں ادارہ کی نیک نامی میں مزید اضافے کا سبب بنیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جنرل ہسپتال ہر شعبے میں ترقی کی نئی منزلیں طے کر رہا ہے اور جدید تحقیق اور ڈاکٹرز کی محنت و دلچسپی کی وجہ سے مریضوں کے لئے ماڈرن طریقہ علاج کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…