راولپنڈی (آئی این پی) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے راولپنڈی اور ٹیکسلا انڈسٹریل سٹیٹ میں چھاپہ مار کر پنیر بنانے والی معروف فیکٹری کو سیل کردیا۔ اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق فوڈ اتھارٹی نے راولپنڈی اور ٹیکسلا انڈسٹریل اسٹیٹ پر چھاپہ مارا چھاپے کے دوران پنیر بنانے والی معروف فیکٹری ناقص صفائی پر سیل کردی گئی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق مضر صحت دودھ سے پنیر بنایا جارہاتھا۔ فریزر میں فنگس اور مکھیوں کی بہتات پائی گئی۔ ناقص صفائی پر راولپنڈی میں لذیدہ پلائو ریسٹورنٹ بھی سیل کردیا گیا ۔ فوڈ انسپکٹر کے مطابق وہاں پر بھی صفائی کا انتہائی ناقص انتظام تھااور وہاں سے گندگی اور غلاظت بر آمد ہوئی ۔