تھر(ویب ڈیسک)غذائی قلت اورمختلف موذی امراض کی وجہ سے تھرمیں گزشتہ چارسال کے دوران 2250بچے جان کی بازی ہارگئے ہیں جن میں 1431اموات کی محکمہ صحت بھی تصدیق کرچکاہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق صحرائے تھر میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں سے 2013 میں 470، سال 2014 میں 550 ، سال 2015میں 620 اور 2016 میں 610بچےچل بسے ہیں۔
محکمہ صحت نے2013میں234، سال 2014میں326، سال 2015میں 398بچے اور 2016 میں 473 بچوں کی اموات کی تصدیق کی ہے۔محکمہ صحت اور میڈیاکے اعدادوشمارمیں تفرق کی بڑی وجہ یہ ہے کہ محکمہ صحت صرف ہسپتالوں میں لائے جانے والے بچوں کی اموات کی تصدیق کرتاہے جبکہ میڈیااس تمام علاقے میں غذائی قلت اورموذی امراض سے ہونے والے تمام اموات کوریکارڈپرلاتاہے۔