اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے راولپنڈی کے ایک میڈیکل سٹور کی طرف سے غلط دوا دینے سے نوجوان کے مفلوج ہونے کا نوٹس لے لیا،وزیر اعلی پنجاب نے ڈی سی او راولپنڈی اور ڈی سی او نے محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کر لی۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے راولپنڈی میں غلط دوائی کا ری ایکشن سے نوجوان کے مفلوج ہونے کا معاملے کا نوٹس لے لیا اور ڈی سی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی جبکہ ڈی سی او نے محکمہ صحت کے حکام سے جواب مانگ لیا۔واضح رہے کہ راولپنڈی کے مال روڈ پر واقع ایک میڈیکل سٹور کی طرف سے بلال جدون نامی نوجوان کو غلط دوائی دی گئی تھی جس سے بلال جدون کی گردن مڑ گئی تھی اور جسم مفلوج ہو گیا تھا۔