بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

ایک عام سی جڑی بوٹی کا استعمال، جو آپ کو اس مہلک بیماری سے نجات دلا سکتی ہے؟؟

datetime 8  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک) چین میں ہزاروں سال سے استعمال ہونے والی ایک عام دوا میں ایسے اجزا دریافت ہوئے ہیں جو بڑی آنت کے سرطان کو بہت حد تک روک سکتےہیں۔چین میں دریافت ہونے والی اس جڑی بوٹی کا نام ’’آرٹیسونیٹ‘‘ ہے جو چین میں عام پائی جاتی ہے،

آرٹیسونیٹ دنیا بھر میں آنتوں کے سرطان میں مبتلا لاکھوں افراد کے لیے امید کی کرن بننے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس کا ابتدائی جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ بڑی آنت کے کینسر میں مبتلا افراد کی سرجری سے صرف 2 ہفتے قبل اس کا استعمال کرایا گیا تو ان میں مرض کے دوبارہ لوٹ آنے کا خطرہ 6 گنا تک کم ہوگیا۔ آرٹیسونیٹ اب برطانیہ میں 140 مریضوں پر استعمال کرایا جارہا ہے جس میں دیکھا جائے گا کہ سرجری کے بعد پھر سے کینسر کے خلیات پیدا ہوتے ہیں یا نہیں۔ لندن میں سینٹ جارج اسپتال کے پروفیسرکے مطابق اس جڑی بوٹی سے بڑی آنت کے سرطان کا علاج کرنے میں بہت مدد مل سکتی ہے، اس سے بنی دوا کا روزانہ خرچ 150 روپے سے بھی کم ہوگا اور اس کے استعمال میں اب تک کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں دیکھا گیا ہے جب کہ یہ اتنی مؤثر ہے کہ اسے نئی ’’ایسپرین‘‘ کہا جاسکتا ہے۔ماہرین کےمطابق ’’آرٹیسونیٹ‘‘ ایک عرصے سے ملیریا اور بخار کے لیے استعمال ہورہی ہے اور ابتدائی طور پر 23 مریضوں کو آپریشن سے قبل اس کی دوا دی گئی ہے جب کہ ان میں سے صرف ایک مریض کا کینسر 3 سال بعد لوٹ آیا اور باقی مریض کینسر سے محفوظ رہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…