کراچی(این این آئی)کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں ایچ آئی وی اور ایڈز کے مرض کی تشخیص ناممکن ہوگئی ہے۔ مرض کی تشخیص کے لیے دو ماہ سے کٹس اسپتالوں کو فراہم نہ کی جا سکیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں سندھ کے سب سے بڑے سرکاری سول اسپتال میں ایچ آئی وی اور ایڈز کے مرض کی تشخیص کے لیے انتہائی ضروری سی ڈی فور کٹس گزشتہ دو ماہ سے نایاب ہیں۔سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے ذرائع کے مطابق سول اسپتال میں روزانہ 5سے 7مریض اپنا ٹیسٹ کرانے آتیہیں۔ اسپتال میں رجسٹرڈ ایڈز مریضوں کی تعداد پانچ ہزار سے زائد ہے۔ کٹس کی کمی پر نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کا آگاہ کردیا گیا ہے۔ سندھ میں سال دوہزار سولہ میں ایک ہزار 362افراد ایچ آئی وی کا شکار ہوئے تھے۔ صوبے میں 45ہزار سے زائد مریض ایچ آئی وی ایڈز کا شکار ہیں۔