جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

ایک انار سو بیمار کی مثال کے پیچھے راز کیا ہے؟آخر بھید کھل ہی گیا

datetime 31  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)انار کا ذکر قرآن مجید میں بھی آیا ہے اور اسے جنت کا پھل بھی کہا جاتا ہے۔انار ایک ایسا خوش ذائقہ اور رسیلا پھل ہے جس کو تقریباََ ہر انسان ہی پسند کرتا ہے انار ذائقے میں تین کا قسم کا ہوتا ہے جس میں کھٹا،میٹھااور کھٹ مٹھا شامل ہے۔سب سے ذیادہ رسیلا اور چاشنی دار انار قندھاری انار ہوتا ہے اس کے دانے سرخ لال ہوتے ہیں جو دیکھنے میں ہی کافی ذائقے دار معلوم ہوتے ہیں۔انار میں پروٹین، شکر، کیلشیم، فولاد اور فاسفورس جیسے کار آمد اجزاء پائے جاتے ہیں جو نئے خون کی پیدائش اور پرورش کا کام کرتے ہیں اور خون کو حالت اعتدال پر قائم رکھتے ہیں۔
انار کی یہ تمام خوبیاں اسے غذائی اور دوائی دونوں اعتبار سے ایک بہترین پھل بنادیتی ہیں اس کے رس کے بے شمار فوائد ہیں مثلاََ اس کے چاشنی دار رس سے طبیعت میں خوشی پیدا ہوتی ہے، پیاس بجھتی ہے او ر جسم کو اچھی غذائیت بھی ملتی ہے ۔
صفراوی اور خونی بخاروں میں جب مریض کے لئے ٹھوس غذاؤں کا استعمال منع ہوتا ہے تو انار کا یہ رس مریض کی پیاس بھی بجھاتا ہے اور جسم کی حرارت کو بھی کم کرتا ہے اس کے رس سے مریض کے جسم میں انرجی بھی آتی ہے۔
اگر کسی مریض کو قے اور متلی کی شکایت ہوتو اس کا رس پینے سے رک جاتی ہے۔
انار غذا کو ہضم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے نیز اس کے دانوں کو سکھا کر چورنوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے جو غذا ہضم کرنے میں کافی مفید ثابت ہوتے ہیں۔
انار کے پتوں کو پیس کر اس کو ٹکیہ بنا کر آنکھوں پر باندھنے سے آنکھوں کا درد اور سرخی دونوں دور ہوجاتی ہے۔
انار جگر کی حفاظت کرتا ہے اور اگر جگر کا کوئی حصہ خراب ہوبھی جاتا ہے تو اسے نئے سرے سے تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
انار جسم کے مدافعتی نظام کو طاقتور بناتا ہے۔اس میں الرجی دور کرنے کی بھی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔
انار بلڈ پریشر کو نارمل حد کے اندر رکھنے میں نہایت معاون ثابت ہوتا ہے۔
انار بھولنے کے مرض یعنی الزائمر کے بڑھنے کی رفتار کو بھی گھٹا دیتا ہے۔
جوڑوں میں سوزش اور درد کے عارضے میں بھی انار بہت مفید بتایا گیا ہے۔
انار آنت کی سوجن اور بلغم جیسی بیماری میں مبتلا افراد کے لئے شاندار قدرتی غذا ہے۔
تاہم کئی ماہرین کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ انار میں دنیا کے ہر پھل سے زیادہ فوائد پوشیدہ ہیں اور یہ تو کچھ فوائد بیان کئے گئے ہیں اس میں تو سینکڑوں بیماریوں سے بچاؤ کے راض موجود ہیں۔ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ اپنی روز مرہ زندگی میں انار کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں تاکہ مہلک بیماریوں سے بچا جاسکے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…