بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

گورمے فیکٹری میں ایساکیاکام ہورہاتھاکہ نوبت سیل ہونے پرپہنچ گئی

datetime 30  دسمبر‬‮  2016 |

لاہور(آئی این پی )پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے گوجرانوالہ کے قریب گورمے پروڈکشن یونٹ کا ملک سیل سیل‘ 400کلو خشک اشیائے خوردونوش کو تلف کر دیا جبکہ اولپر کی 5مصنوعات کو تجزیئے کے لئے لیبارٹری بھجواتے ہوئے بہتری کے احکامات جاری کئے۔
قبل ازیں لاہور میں فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران 16ہوٹلوں‘ بیکریوں‘ نان شاپس اور پکوان سینٹرز کو بھاری جرمانے عائد کئے۔فیصل آباد‘ گوجرانوالہ اور ملتان میں 34کو بہتری کے احکامات جاری کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق ناقص صفائی‘ ورکرز کی خراب طبی حالت‘ ایریا میں گندگی‘ پانی کی ناقص نکاسی سمیت دیگر خلاف ورزیوں پر بلال گنج میں حاجی لطیف ملک کو 12ہزار‘ اقبال نان شاپ کو 5ہزار‘ خان ہوٹل کو 3ہزار‘ بھوگیوال میں عبدالغنی ہوٹل اینڈ نان چنے کو 5ہزار‘ شالامار جی ٹی روڈ پر پہلوان فش کارنر کو 15ہزار‘ شاہجہان پارک میں خواجہ غریب نواز کیٹرنگ کو 7ہزار‘ الفلاح میرج ہال کو 10ہزار‘ رانا پکوان سینٹرکو 7ہزار‘ نیوکشمیر پکوان سینٹر کو 7ہزار‘ شام نگر میں احمدنان شاپ کو 4ہزار‘ شاہدرہ میں مقصود نان شاپ کو ڈھائی ہزار‘ قائداعظم انڈسٹریل سٹیٹ میں رمنا فوڈ کو 10ہزار‘ محمود روڈ پر داتا ملک شاپ کو ایک ہزار‘ بابا فرید سویٹس ہاؤس کو 4ہزار‘ سبزہ زار میں چٹھا پکوان سنٹر کو 15ہزار‘ گلبرگ تھری میں انصاری ملک شاپ کو ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

فیصل آباد میں 18ہوٹلوں اور بیکریوں کو بہتری کے احکامات جاری کئے گئے اور زائد المعیاد مشروبات کو تلف کر دیا گیا۔ گوجرانوالہ میں 6ہوٹلوں اور بیکریوں اور ملک شاپ کو بہتری کے احکامات جاری کئے گئے۔ ملتان میں 10ہوٹلوں اور بیکری کو بہتری کے احکامات کی وارننگ دی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…