اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

حلال و حرام گوشت کی پہچان کیسے کی جائے ؟جانیئےاس خبر میں

datetime 29  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج کل مردہ اور حرام مرغی کا گوشت عام سی بات ہے لیکن شہری حلال اور حرام گوشت میں امتیاز سے ناواقف ہیں، پراب مندرجہ زیل امتیاز سے آپ یہ جان سکتے ہیں۔پہلی قابل ذکر بات تو یہ کہ حرام مرغی کا گوشت قدرے نیلا ہوتا ہے جبکہ حلال کی گئی مرغی کا گوشت گلابی یا ہلکا پیلا ہوگا جس کی وجہ یہ ہے کہ اسلامی طریقے سے حلال کی گئی مرغی کا سارا خون باہر نکل جاتا ہے اور صرف گوشت کا رنگ ہی رہ جاتا ہے۔حرام مرغی یا غلط طریقے سے کٹنے والی مرغی کا خون جسم سے باہر نہیں نکل پاتا اور اندر ہی رہ جانے کی صورت میں جم جاتا ہے اور وہ خون جمنے کی صورت میں قدرتی طور پر نیلا پڑجاتا ہے۔حرام مرغیوں کیلئے بیوپاری حضرات ”ٹھنڈی مرغی یا اکھ میٹی”کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں۔
اسی طرح پریشر والے گوشت کا رنگ ہلکا گلابی ہوگا، اگر پریشر نہ لگاہو گا تو مرغی کے گوشت کا رنگ شوخ گلابی ہو گا-اسی طرح گائے کے گوشت میں پریشر والا گوشت بنانے کیلئے قصاب پانی کا پائب جانور کو ذبح کرنے کے بعد شہہ رگ میں ڈال کر پانی چھوڑتے ہیں جس کی وجہ سے پانی پورے دباﺅ کے ساتھ ہر چھوٹی بڑی رگ میں پہنچ جاتا ہے اور یہ بھی ناجائز منافع خوری میں شمار ہوتا ہے کیونکہ اس سے گوشت کا وزن بڑھ جاتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…