برمنگھم (نیوز ڈیسک) خون کی شریانوں اور وریدوں کا تنگ ہو جانا، ان میں رکاوٹ یا بندش پیدا ہونا، ہارٹ اٹیک سمیت درجنوں خوفناک بیماریوں کا باعث بنتا ہے اور لوگ ان مسائل کے حل کیلئے نہ صرف لاکھوں کی ادویات کھاتے ہیں بلکہ بائی پاس جیسے انتہائی مہنگے اور خطرناک آپریشن بھی کرواتے ہیں، مگر قدرت نے ان تکالیف سے نجات کا ذریعہ ایک نہایت خوبصورت اور لذیذ پھل کی صورت میں پیدا کر رکھا ہے جس کے فوائد سے ہم ناواقت ہیں۔
“>سائنسی تحقیق نے ثابت کر کیا ہے کہ خون کی نالیوں کو کھولنے اور دل کی بیماریوں سے بچنے کیلئے انار سے مفید چیز کا تصور بھی محال ہے۔ اس تحقیق کے نتائج کے مطابق تین ماہ تک انار کا جوس پینے والوں میں خون کی نالیوں کی بندش میں 13 فیصد کمی ہوئی، 6 ماہ کیلئے نار کا جوس پینے والوں میں 22 فیصد، 9 ماہ تک اسے استعمال کرنے والوں میں 26 فیصد جبکہ جنہوں نے پورے ایک سال تک انار کے جوس کا استعمال جاری رکھا ان میں خون کی نالیوں کی بندش میں 35 فیصد کی کمی آ چکی تھی۔ یہ تحقیق متعدد اداروں کے سائنسدانوں نے کی جن میں
Rambam medicalاور Family Institute For Research in the medical sciences
بھی شامل ہیں۔