پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

ہاتھوں کو خوبصور ت بنانےکے آسان گھریلو ٹوٹکے

datetime 1  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )عمر میں اضافے کے ساتھ ہی انسانی جسم کے دیگر حصوں کی طرح ہاتھوں پر بھی اس کے اثرات نظر آنے لگتے ہیں جس سے ہاتھوں پر شریانیں اور نسیں نمایاں ہوجاتی ہیں اور سیاد دھنے واضح نظر آتے ہیں جس سے خاص طور پر خواتین بہت پریشان نظر آتی ہیں ایسے میں چند گھریلو نسخے استعمال کر کے ہاتھوں کی دلکشی کو برقرار رکھا جاسکتا ہے۔
دستانے پہنیں: جب آپ برتن اور کپڑے دھونے لگیں تو اس سے پہلے دستانے پہن لیں یا پھر اپنے ہاتھوں پر تیل لگا لیں اس سے آپ کے ہاتھ خشک نہیں ہوں گے اور نہ ہی ان کی خوبصورتی ماند پڑے گی۔
مینی کیور کا استعمال: کسی اچھے سیلون سے ہاتھوں اور ناخن کو صاف کرنے والی کریم یعنی مینی کیور خریدیں اور اسے ہفتے میں ایک بار ضروراستعمال کریں۔
ہاتھوں کو رگڑ کر صاف کرنا: ہاتھوں سے مٹی اور مردہ سیل سے نجات حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہاتھوں کو رگڑ کر صاف کریں اس سے نہ صرف ہاتھ خوبصورت اور جوان نظر آئیں گے بلکہ خون کی حرکت میں بھی توازن پیدا ہوگا۔
ریشمی ہاتھوں کے لیے: ایک چمچہ لیموں کا رس، ایک چمچہ گلیسرین اور چند قطرے گلاب کا عرق لیں اور اس آمیزے کو دن میں دو مرتبہ ہاتھوں پر لگائیں جلد ہی ہاتھ نرم اور ریشمی نظرآئیں گے۔
سیاہ داغ ختم کرنے کے لیے: ایک لیموں کو کاٹ کر 2 حصوں میں تقسیم کرلیں ایک حصے پر آدھا چمچہ چینی ڈال کر اسے ہاتھوں پر رگڑیں یہ نہ صرف ہاتھوں کو صاف کردے گا بلکہ اس پرکشش بنا دے گا۔
آلو اور دودھ کا آمیزہ: کچھ آلو اور دودھ لے کر انہیں ملا لیں اور پھر اس ماسک کو ہاتھوں پر پھیلا دیں ہاتھ نرم ہوجائیں گے۔
معیاری صابن کا استعمال: ایسے صابن کا استعمال کریں جو حساس جلد کے لیے بنائے جاتے ہیں، زیتون کے تیل ملے صابن کا استعمال ہاتھوں کو خشک نہیں ہونے دیتا اور جلد کے قدرتی آئل کو بھی برقرار رکھتا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…