جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

کینسر کی نشاندہی کرنے والی 10علامات

datetime 1  دسمبر‬‮  2016 |

مسلسل کھانسی، ایسا زخم جو ٹھیک نہ ہو، بغیر کسی وجہ کے وزن میں کمی اور مثانے کی عادات میں تبدیلی بظاہر بے ضرر اور زندگی کے حقائق میں سے ایک لگتے ہیں مگر یہ جان لیوا مرض کینسر کی علامات بھی ہوسکتی ہیں۔یہ دعویٰ برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا ہے۔کینسر ریسرچ یوکے کی تحقیق کے دوران اس جان لیوا مرض کی دس ایسی علامات بیان کی گئی ہیں جس سے اس کی تشخیص کو آسان بنایا جاسکتا ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ ان علامات کو اکثر افراد عمر بڑھنے کے اثرات کا حصہ سمجھ کر نظر انداز کردیتے ہیں حالانکہ ان پر توجہ دی جانی چاہئے۔یہ علامات درج ذیل ہیں :مسلسل کھانسی یا آواز کا بیٹھ جانا پھیپھڑوں کے کینسر کا عندیہ ہوسکتا ہے۔جسم پر تل کا مقام اچانک تبدیل ہوجانا جلد کے کینسر کی علامت ثابت ہوسکتا ہے۔آنتوں کی عادت میں مسلسل تبدیلی آنتوں کے کینسر کی جانب اشارہ بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ایسا زخم جو ٹھیک نہ ہورہا ہے خاص طور پر منہ کے اندر تو یہ منہ کے کینسر کی مضبوط علامت ہوسکتی ہے۔نگلنے میں مسلسل مشکل کا ایک مطلب کسی فرد میں خوراک کی نالی میں کینسر بھی ہوسکتا ہے۔بغیر کسی وجہ کے وزن میں کمی متعدد اقسام کی کینسر کا عندیہ ہوسکتا ہے۔مثانے کی عادات میں مسلسل تبدیلی مردوں میں مثانے کے کینسر کی نشانی ہوسکتا ہے۔بغیر کسی وجہ کے جسم پر گومڑ یا گلٹی کا ابھر آنا اس جان لیوا مرض کی متعدد اقسام کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔بغیر کسی وجہ کے مسلسل درد کا احساس مختلف اقسام کے کینسر کے باعث بھی ہوسکتا ہے جس کا انحصار اس بات پر ہے کہ تکلیف جسم کے کس حصے میں ہورہی ہے۔ بلاوجہ خون کا بہنا آنتوں یا گردن کے کسی حصے میں کینسر کی وجہ بھی ہوسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…