جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

گردے کی پتھریاں ختم کرنے کے لئے انوکھا بستر تیار

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیانگ ژی (آئی این پی )چین میں گردے کی پتھریاں ختم کرنے کے لئے کسان نے انوکھا بستر تیار کر لیا ، بستر کے استعمال سے کسان کی بیوی کے گردوں میں موجود پتھریاں ختم ہو گئیں ۔چینی میڈیا کے مطابق چین میں ایک کسان نے اپنی بیوی کو گردے کے درد میں تڑپتا دیکھ کر اس کے لیے خود ایک بستر ایجاد کیا جس پر آرام کرنے کے بعد اس کی بیوی کے گردے میں پتھریاں ختم ہوگئیں۔

صوبہ جیانگ ژی کے رہائشی کسان کی بیوی کا ایک گردہ ناکارہ ہونے کے بعد 1993 میں اسے نکال دیا گیا تھا جس کے بعد سے وہ اپنی بیوی کی مدد کے بارے میں سوچتا رہا جب کہ دوسرے گردے میں بھی پتھریاں بننے لگیں تھے اور ڈاکٹروں کے مطابق ایک گردے والے مریض کی پتھریاں خارج کرنے والا آپریشن بہت خطرناک اور جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق کسان کی بیوی کو مشورہ دیا گیا کہ وہ دن میں کچھ وقت اس طرح الٹی ہوکے ان کا سر نیچے کی جانب ہو تو اس روایتی طریقے سے پتھریاں خارج ہوسکتی ہیں۔معالج کے مشورے کے بعد کسان ایک ایسے نظام پر غور کرنے لگا جس پر لیٹ کر یہ عمل انجام دیا جاسکے اور اس کے ذہن میں ایک بستر کا خاکہ ابھرا۔

کسان نے ایک ماہ تک اپنی ایجاد کے نقشے تیار کیے اور اپنی گھریلو اشیا سے بستر تیار کرلیا۔ یہ بستر 360 درجے ( یعنی مکمل) دائرے میں گھوم سکتا ہے اور ہر زاویے سے اوپر اور نیچے رک سکتا ہے۔ اس کے بعد جسم میں ٹریکٹر کے پہیے سے تھرتھراہٹ پیدا کی جاتی ہے تاکہ پتھر گردے سیباہر خارج ہوجائیں۔ کسان کی بیوی کو صرف 5 روز کے دوران 10 منٹ تک الٹا رکھا گیا اور اس کے بعد ان کے گردے کی ساری پتھریاں نکل ا?ئیں اور بدن سے خارج ہوگئیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…