جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

اندھیر میں دانت برش کرنے کا ایسا فائدہ جس کا آپ کو پہلے پتہ نہ تھا

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) رات کو اچھی نیند سونا ایک بڑی نعمت ہوتی ہے لیکن بہت سے لوگ اس سے محروم رہ جاتے ہیں اور سونے کے لیے مختلف ادویات کا استعمال کرتے ہیں لیکن اب ایک نئی تحقیق میں اس پریشانی کا بہت آسان حل بتایا گیا ہے جس میں رات کو اندھیرے میں برش کرکے سونے سے میٹھی نیند آتی ہے۔
آکسفورڈ نیورو سائنسدانوں نے ایک تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ سونے سے قبل دانتوں کو باتھ روم کی سفید روشنی میں برش کرنے سے یہ مصنوعی روشنی عین اس وقت ہمارے جسم کو جگانا شروع کردیتی ہے جب سونے کے لیے بستر پرلیٹ رہے ہوتے ہیں اس لیے اگر دانتوں پر برش باتھ روم کی روشنی بند کرکے کیا جائے تو اس عمل سے بہتر نیند کی جاسکتی ہے۔ ماہر طب اور رائل سوسائٹی کے رکن رسل فوسٹر کا کہنا ہے کہ نیند ایک ایسا انسانی فعل ہے جسے ہر انسان اپنی زندگی میں سب سے زیادہ کرتا ہے یعنی ایک انسان اپنی زندگی کے کل وقت کا 36 فیصد وقت سونے میں گزارتا ہے۔
رسل کا اس کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اکثر لوگ سونے سے قبل کمرے کی روشنی تو بند کردیتے ہیں لیکن جب وہ برش کرتے ہیں تو باتھ روم کا بلب آن کردیتے ہیں جس کے باعث نیند پیدا کرنے والے ہارمونز سست پڑ جاتے ہیں تاہم اگر یہ برش اندھیرے میں کیا جائے تو نیند پیدا کرنے والے ہارمونز تیزی سے کام کرتے ہیں اور نیند کو اور بھی بڑھا دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گھر اور دفاتر میں مصنوعی روشنی میں رہنے سے انسانی جسم کنفیوزرہتا ہے کیوں کہ قدرتی روشنی اس سے کہیں زیادہ روشن ہوتی ہے اور جب انسان جب باہر نکلتا ہے تو جسم کے کلاک خود کو ری سیٹ کرنے میں پریشان رہتا ہے اور رات کو نیند کے تسلسل کو توڑ دیتا ہے

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…