اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جاپان میں صبح سویرے نہار منہ خالی پیٹ پانی پینے کا رواج بھی عام ہے۔ چونکہ نہار منہ پانی پینے کے کئی فوائد ہیں اور ڈاکٹرز بھی نہار منہ پانی پینے تجویز دیتے ہیں۔ نہار منہ پانی پینے سے آپ کے جسم کو کئی فائدے حاصل ہوتے ہیں اور اگر آپ نہار منہ پانی نہیں پیتے تو یقیناً اس کے فوائد پڑھنے کے بعد نہار منہ پانی پینا شروع کردیں گے۔ خالی پیٹ نہار منہ پانی پینے سے آپ کئی بیماریوں سے بھی بچے رہتے ہیں اور وہ کون سی بیماریاں ہیں، آئیے جانتے ہیں۔ ٭ دل کی دھڑکن نارمل رہتی ہے ٭
مرگی کے دوروں سے محفوظ رکھتا ہے ٭ سر درد سے بچاتا ہے ٭ سانس کی بیماریاں ہونے سے روکتا ہے ٭ متلی جیسی کیفیت سے بچاتا ہے اکثر لوگ نہار منہ پانی فریش اور برش کرنے کے بعد پیتے ہیں لیکن نہار منہ پانی کا زیادہ تب ہوتا ہے، جب آپ بغیر برش کیے پانی پیتے ہیں۔ صبح جب آپ اٹھیں تو سب سے پہلے کچن میں جائیں اور تھوڑے تھوڑے وقفے سے 4 بار پانی پیئں۔ اس عمل کو 45 منٹ میں مکمل کرلیں اور
اس دوران کچھ بھی کھانے سے گریز کریں اور چائے وغیرہ بھی نہ پیئں۔ جب 45 منٹ والا عمل پورا ہوجائے تو اس کے بعد آپ بھرپور ناشتہ کریں ، ناشتہ کرنے کے بعد 120 منٹ تک کچھ بھی کھانے سے گریز کریں، لیکن اس دوران پانی پیتے رہیں۔