جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

اللہ پاک نے جس شہد کو شفا قرار دیا اس کو پانی میں ملاکر پینے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں ؟ جان کر آپ اسے اپنی عادت بنا لیں گے

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)شہد کی افادیت سے کسی کو بھی انکار نہیں تاہم اس کے بےپناہ جادوئی فوائد سے اکثر و بیشتر لوگ بے خبر ہونگے۔ قرآن پاک میںشہد کی افادیت کے حوالے سے واضح احکامات بھی موجود ہیں کہ اس میں اللہ پاک نے شفا رکھی ہے بس آپ کو معلوم ہونا چاہئیے کہ اس کے فوائد کیا کیا ہیں۔ ماہرین کے مطابق شہد دنیا کی بہترین غذاؤں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے نیم گرم پانی کے ساتھ شہد لینا اچھی صحت کو فروغ دیتا ہے۔ ہر کسی کو روزانہ شہد پانی پینا چاہیئے۔ شہد کے کیاکیا فوائد ہیں ؟ ذیل میں اس کی تفصیلا موجود ہے ۔
خراب گلے کا علاج
شہد پانی کو باقاعدگی سے پینے سے آپ نزلہ ،ذکام سے دور رہیں گے۔ یہ آپ کے خراب گلے اور کھانسی کےعلاج میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
ڈیٹاکس
شہد پانی بہترین ڈیٹاکس تصور کیا جاتا ہے۔ یہ آپ کے جسم سے ٹاکسن کو صاف کرتا ہےاور ہاضمے کو بہتر کرتا ہے۔
قوت مدافعت کی مضبوطی
انزائمز، وٹامنز اور منرلز سے مالا مال شہد پانی آپ کے مدافعتی نطام کو مضبوط کرتا ہے اور آپ کو نقصاندہ بیکٹیریا سے بچاتا ہے۔
الرجی کم کرتا ہے
شہد پانی کا مستقل استعمال آپ کو بہت سی ماحولیاتی الرجی سے بچاتا ہے۔
دل کیلئے بہترین
شہد پانی کا استعمال کولیسٹرول کی سطح کو قابو میں رکھتا ہے اور دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ یہ ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوتا ہے

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…