اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شہداوراخروٹ کااستعمال کرکے آپ کئی موذی بیماریوں سے نجات پاسکتے ہیں .آپ نے شہد کے فوائد کے بارے میں تو بہت کچھ سن رکھا ہوگا اور اسی طرح آپ کو اخروٹ کی افادیت کا بھی علم ہوگا لیکن اگر ان دونوں اشیاءکو ملا کر کھایا جائے تو اس کے ان گنت فوائد ہیں اور یہ کئی بیماریوں کے خلاف بہت اچھے طریقے سے کام کرتے ہیں۔ان دونوں اشیاءکو ملا کر کھانے سے وٹامن، منرلز،پروٹین، لحمیات اور کاربوہائیڈریٹس حاصل ہوتے ہیں۔آدھ کلو شہد لے کر اس میں آدھ کلو پسے ہوئے اخروٹ مکس کریں اور ساتھ ہی اس میں لیموں کا رس بھی ملا لیں۔اس مکسچر کو کسی شیشے کے جار میں رکھ لیں اور دن میں تین بار ایک چمچ کھائیں۔ اگر آپ کو ہائی بلڈ پریشر کا مسئلہ درپیش ہوتوسردیوں میں 100گرام شہد اور اخروٹ کھائیں۔اگر آپ کے سر میں درد ہوتو ادویات کھانے کی بجائے اس مکسچر کے ایک سے دو چمچ دن میں کھائیں،اس کی وجہ سے آپ کی یاداشت بھی مضبوط ہوگی۔ اگر آپ کو معدے میں السر کی تکلیف ہوتو 20گرام پسے ہوئے اخروٹ لے کر اسے ابلتے ہوئے پانی میں ڈالیں اور اس مکسچر کو چھان لیں اور اس میں دو چمچ شہد کے ڈالیں۔کھانے سے آدھ گھنٹہ قبل اس مکسچر کے دن میں دو سے تین چمچ کھائیں۔
سردیوں میں طاقت کے حصول کے ساتھ ساتھ یاداشت بہترین بنانے کیلئے ایسا نسخہ جو نہایت ہی آسان ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
محبوبہ کا سر کاٹ کر ملزم شادی کی تیاریوں میں مشغول ہو گیا
-
فیض حمید نے 2 قیمتی گاڑیاں ثاقب نثار اور ان کے بیٹے کو دیں
-
پاکستان سے جنگ کے دوران گرائے گئے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے
-
دنیا کے امیر ترین خاندانوں کی فہرست جاری، ٹاپ 5 میں 3 عرب خاندان بھی شامل
-
ڈی ایس پی کی بیوی اور بیٹی کے قتل کیس میں ایک اور نیا موڑ آگیا
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
وفاقی حکومت نے ملازمین کی موجیں لگادیں،ایڈوانس پنشن جاری کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی















































