ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

جسم میں آئرن کی کمی دور کرنے کا اس قدر آسان اور سستا نسخہ اس کے علاوہ کوئی ہو ہی نہیں سکتا

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معالج کی ہدایات کے باوجود اگر آپ شوگر یا مٹھائی کھانا نہیں چھوڑ سکتے تواپنے آپ کو ایک صحت مند انتخاب کی یعنی گڑ کی جانب موڑ لیں۔ یہ گنے کا رس لے کر اسے اچھی طرح پکا کر بنایا جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گڑ، چینی کا قریب ترین بدل ہے جسے آپ بالکل چینی کی طرح استعمال کر سکتے ہیں بلکہ گڑ، چینی کی نسبت زیادہ فوائد کا حامل ہے۔
قبض کش
گڑ کا استعمال اندرونی نظام کو متحرک کرکے قبض سے نجات دلاتا ہے۔ گڑ نظام انہضام کو متحرک کر دیتا ہے، اسی لئے متعدد افراد کھانے کے بعد گڑ ضرور استعمال کرتے ہیں۔
آئرن
گڑ آئرن کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے، اور گڑ کی اس اسی خوبی کے باعث اس کا رنگ گہرا خاکستری ہوتا ہے۔ آئرن ہمارے جسم کے لئے نہایت ضروری ہے کیوں کہ اس سے خون کی کمی نہیں ہوتی۔
منرلز
مائیکرونیوٹرنٹس انسانی جسم کی ضرورت ہوتے ہیں، جن کی وجہ سے ایک انساف متعدد نفسیاتی افعال سرانجام دیتا ہے، اور گڑ ایسے مائیکرونیوٹرنٹس سے بھرپور ہوتا ہے۔
جگر کی صفائی
کیا آپ اپنے جسم کے زہریلے مادوں کا اخراج چاہتے ہیں تو گڑ کا استعمال کریں۔ گڑ آپ کے جگر کی صفائی کرکے پیشاب کے نظام کو مکمل طور پر درست رکھتا ہے۔
عام بیماریوں کا علاج
گڑ کھانسی، آدھے سرکا درد، پیٹ کا اپھارا وغیرہ جیسی عام بیماریوں میں بھی اکسیر کا کام دیتا ہے۔
قوت مدافعت
مختلف انفیکشنز اور بیماریوں سے لڑنے کے لئے انسانی جسم قوت مدافعت کے نظام پر انحصار کرتا ہے۔ گڑ اینٹی آکسائیڈینٹس، زنک اور سلینیم سے بھرپور ہوتا ہے، جو قوت مدافعت کے نظام کو بہتر بناتا ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…