جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اگر سردیوں میں آپ کے ہاتھ پھٹتے ہیں تو یہ خبر پڑھیں ۔۔ ماہرین نے آسان طریقہ علاج بتا دیا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ہاتھوں کا خشک ہوجانا یا جلد کا اترنا ایک عام مسئلہ ہے۔ ہاتھوں کی جلد کا اترنے کی بڑی وجہ پانی کی کمی ہے۔ اس کے علاوہ وہ افراد جن کا دھوپ میں آنا جانا بہت ہوتا ہے ان کے بھی ہاتھوں کی جلد خشک اور زیادہ اترتی ہے۔اکثر ایسی جلد کا مسئلہ سردیوں میں ہوتا ہے۔ لیکن کچھ لوگوں کو یہ شکایت گرمیوں میں بھی ہوتی ہے، جس کے باعث وہ اپنے روزمرہ کے کام صحیح طور پر سرانجام نہیں دے پاتے۔درج ذیل ہاتھوں کی جلد کی حفاظت کےلیے چند ٹپس بیان کی جارہی ہیں۔ جن کے ذریعے آپ باآسانی اپنے ہاتھوں کو خوبصورت اور نرم وملائم بناسکتے ہیں۔
٭ کیسٹر آئل، لیموں کا رس اور چینی کا مکسچر بناکر اپنی ہتھیلیوں پرلگائیں۔ اس مکسچر سے آپ کی ہتھیلیوں میں موجود ڈیڈ اسکن جھڑ جائے گی اور آپ کے ہاتھ نرم و ملائم ہوجائیں گے۔
٭ اپنے ہاتھوں پر مکھن سے مساج کرنے سے بھی آپ کی جلد نرم ہوجائے گی اور جلد کا پھٹنا ختم ہوجائے گا۔
٭ ایک پیالے میں 2 کھانے کے چمچ لیموں کا رس ، 1 کھانے کا چمچ گلیسرین اور ایک کپ ابلا ہوا دودھ لیں اور اچھی طرح مکس کرنے بعد آدھے گھنٹے تک اپنے ہاتھوں پر مساج کرتے رہیں۔ اس ٹریٹمنٹ کو روزانہ جاری رکھیں۔
٭ ٹماٹر بھی جلد کی حفاظت کے لیے بے حد مفید ہے۔ ایک پیالے میں ہم وزن ٹماٹر کا جوس، گلیسرین اور لیموں کا جوس لے لیں اور تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب اس مکسچر کا ہاتھوں پر اچھی طرح مساج کرلیں ۔اس سے آپ کے ہاتھ نرم و ملائم ہونے کے ساتھ گورے بھی ہوجائیں گے۔
٭ بادام اور زیتون کا تیل ہم وزن لےکر اپنے ہاتھوں پرلگائیں اور 10 سے 15 منٹ بعد ہاتھوں کو نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ زیتون کے تیل میں موجود وٹامن ای آپ کے ہاتھوں کوخشک ہونے سے محفوظ رکھتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…