اسلام آباد (نیوز ڈیسک )بڑھتا ہوا وزن جہاں شوگر، بلڈ پریشر اور دل کی بیماریوں سمیت کئی دیگر امراض کا باعث بنتا ہے وہیں جوڑوں کے درد کو بھی جنم دیتا ہے جو زندگی کو اذیت ناک بنا دیتا ہے اس لیے اس کا آسان ترین علاج یہ ہے کہ وزن کو کم کیا جائے اور ایسی غذاو¿ں کو استعمال کیا جائے جو ہڈیوں کو مضبوط بنائے۔اینٹی آکسیڈنٹ غذاو¿ں کا استعمال: مختلف ملکوں میں کی جانے والی قابل اعتماد تحقیق کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ وزن کا بڑھنا کولہوں، گھٹنوں، کمر اور پاو¿ں پر دباو¿ ڈالتا ہے جس سے ہڈیاں کمزور ہوتی ہیں لیکن ہمارے کھانوں میں کئی ایسی غذائیں شامل ہیں جن میں اینٹی آکسیڈنٹ عنصر موجود ہوتا ہے جو ہمارے جوڑوں کو ہڈیوں میں رونما ہونے والی تبدیلیوں سے محفوظ کرتا ہے۔ ماہرین طب کا کہنا ہے کہ ایسی غذاو¿ں اسے احتیاط کریں جو جلن پیدا کرنے والی ہوں جب کہ مچھلی، دودھ فرائیڈ گوشت اور فریج میں جمی ہوئی اشیا جلن کو ختم کر کے جسم کے مدافعتی نظام کو بہتر بناتی ہیں۔
جسم کو متوازن رکھیں: دفتر میں ہوں یا گھر پر بیٹھنے اور لیٹنے کے لیے ایسی جگہ کا انتخاب کریں جہاں آپ کا جسم سیدھا اور متوازن رہے کیونکہ اس سے جوڑوں کے درد سے محفوظ رہا جا سکتا ہے جب کہ خواتین کے لیے ضروری ہے کہ وہ اونچی ایڑھی والی جوتی استعمال نہ کریں یہ گھٹنوں پر غیر ضروری طور پر وزن بڑھا دیتی ہے جس کا نتیجہ گھٹنوں کے درد کی صورت میں سامنے آتا ہے۔
مناسب ورزش: جوڑوں کےدرد کا ایک آسان علاج مناسب ورزش ہے یعنی اتنی ورزش کریں جس کو آپ کا جسم برداشت کرسکے اور اس دوران اپنے گھٹنوں کو 90 ڈگری کے زاویے سے زیادہ نہ موڑیں۔ ورزش ہمارے جوڑوں کے گرد موجود پٹھوں کو توانا اور مضبوط بنا کر اسے محفوظ بناتی ہے جب کہ اس سے جوڑوں کو ایک دوسرے سے رگڑنے سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔
وزن اٹھاتے ہوئے محتاط رہیں: عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ کوئی وزنی چیز اٹھاتے وقت لوگ سارا وزن اپنے گھٹنوں پر ڈال دیتے ہیں جس سے گھٹنوں میں درد ہوجاتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ وزن اس طرح اٹھایا جائے کہ وزن پورے جسم پر تقسیم ہو۔
سیڑھی چڑھتے ہوئے ریلنگ کا سہارا لیں: امریکی سائنسدانوں کی تحقیق کے مطابق سیڑھی چڑھتے ہوئے آپ کے وزن سے 3 گنا زیادہ وزن گھٹنوں پر پڑتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ سیڑھی چڑھتے ہوئے ریلنگ کا سہارا لینے سے وزن کو تقسیم کرنے میں مدد مل جاتی ہے اور آپ گھٹنے کے درد سے محفوظ رہتے ہیں۔
گھاس پر واک نہ کریں: اگر آپ کے گھٹنے میں تکلیف ہے تو گھاس پر واک کرنے سے گھٹنوں پر دباو¿ بڑھتا ہے اورآپ لڑکھڑا سکتے ہیں اس لیے صاف زمین یا پھر پکی جگہ پر چہل قدمی کریں۔
آئس تھراپی: اگر آپ پہلی بار جوڑوں میں درد محسوس کریں تو پہلے دن متاثرہ جگہ پر ہر گھنٹے کے بعد برف کا پیکٹ بنا کر 15 منٹ تک لگائیں جب کہ اگلے روز صرف 4 سے 5 بار اتنے ہی وقت کے لیے لگائیں اس سے آپ کا درد تیزی سے کم ہوجائے گا۔
آرام کریں: جوڑوں کے درد کی ایک بڑی وجہ بے آرامی بھی ہے اس لیے اس سے نجات کا ایک بہترین طریقہآرام ہے جوآپ کے جسم میں موجود توانائی کو بحال کرتا ہے اور جسم کے تمام حصوں کو دوبارہ سے کام کے قابل بنا دیتا ہے۔