اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نوجوان افراد میں پھیپھڑوں کے سرطان میں حیرت انگیزاضافہ دیکھنے میں آرہاہے جس کا سب سے بڑا سبب تمباکونوشی ہے۔اس موذی مرض کے باعث ہر سال تمباکونوشی نہ کرنے والی سینکڑوں خواتین بھی موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں تاہم درج ذیل دی گئی صحت مند غذاﺅں کے روزانہ ااستعمال سے اس موذی مرض سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
سیب
سیب میں پائے جانے والے فلیوونائیڈز کے باعث اس کے روزانہ استعمال سے پھیپھڑوں کے سرطان سے کے خطرات میں کمی واقع ہوتی ہے۔
لہسن
لہسن میں ڈیالائیل سلفائیڈ مرکب پایاجاتاہے جو پھیپھڑوں کے سرطان سے محفوظ رکھنے میں معاون ثابت ہوتاہے۔کچا لہسن کھانے کے زیادہ فوائد ہیں۔
برووکلی (پھول گوبھی کی ایک قسم)
بروکلی میں پائے جانے والے سلفورا پھین کے باعث اسے پھیپھڑوں کے کینسرسے محفوظ رکھنے میں سب سے اہم غذا سمجھی جاتی ہے۔یہ انزائمز کی پیداوار بڑھا کر سرطان پیدا کرنے والے مادے کارسینو جینز کی پیداوار کو انسانی خلیات سے کم کرتی ہے۔
شملہ مرچ ، سرخ مرچیں
شملہ مرچ اور سرخ مرچیں میں پائے جانے والے فائٹو کیمیکل کی موجودگی کے باعث کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔
پالک
پالک میں آئرن ،وٹامن اور لوٹین بہت زیادہ مقدار میں پایا جاتاہے جو پھیپھڑوں کے کینسر سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتاہے
پھیپھڑوں کے کینسر سے محفوظ رکھنے والی 5اہم غذائیں
1
نومبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں