لند ن(نیوزڈیسک) انسان ہمیشہ لمبی سے لمبی زندگی کا خواہشمند رہتاہے لیکن موت کا ایک دن مقررہے اور ایسے میں سائنسدانوں نے موت کے امکانات کو کم کرنے اور صحت مند زندگی کے آسان نسخہ کی تصدیق کردی ہے ۔ ایک تحقیق کے مطابق یورپ میں وزرش نہ کرنے کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتیں موٹاپے کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں سے ممکنہ طور پر دوگنی ہیں،یہ نتائج 12 سال جاری رہنے والی تحقیق کے بعد سامنے آئے ہیں جس میں تین لاکھ سے زیادہ افراد کا تجزیہ کیا گیا۔برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی کے محققین کا کہنا ہے کہ یورپ میں ہر سال چھ لاکھ 76 ہزار افراد ورزش نہ کرنے کی وجہ سے ہلاک ہوتے ہیں جبکہ موٹاپے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 3 لاکھ 37 ہزار ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ ورزش وزن سے قطع نظرہر شخص کے لیے مفید ہے اور روزانہ 20 منٹ تیز چلنے کے صحت پر نہایت مفید اثرات مرتب ہوتے ہیں۔تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عموماً موٹاپے کا شکار افراد کے وزرش سے دور رہنے کی بات کی جاتی ہے لیکن دبلے افراد میں ورزش نہ کرنے کی وجہ سے بیمار ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔طبی غذائیت کے امریکی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق محققین نے 12 برس میں تین لاکھ چونتیس ہزار ایک سو اکسٹھ افراد پر نظر رکھی۔اس دوران انھوں نے ان کے ورزش کے معمولات، کمر کے حجم اور اموات کا ریکارڈ رکھا۔ایک محقق پروفیسر الف اکیلنڈ نے بی بی سی کو بتایا کہ ’جلد موت کا خطرہ ان افراد میں زیادہ پایا گیا جو ورزش نہیں کرتے تھے چاہے ان کا وزن معمول کے مطابق تھا یا وہ موٹاپے کا شکار تھے۔‘ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر یورپی باشندے باقاعدگی سے ورزش کرنے لگیں تو براعظم میں شرحِ اموات میں ساڑھے سات فیصد کمی ہو سکتی ہے جبکہ موٹاپے کے خاتمے سے یہ کمی تین اعشاریہ چھ فیصد ہی ہوگی۔ناروے میں مقیم پروفیسر اکیلنڈ خود بھی ہر ہفتے پانچ گھنٹے سخت ورزش کرتے ہیں۔لیکن ان کا کہنا ہے کہ اچھی صحت کے لیے روزانہ بیس منٹ کی جسمانی مشقت جیسے کہ تیز چلنا کافی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ صحت کے لیے لوگ دن کے 24 گھنٹوں میں سے اتنا وقت تو نکال ہی سکتے ہیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
دفاتر میں جمعہ کی چھٹی ! سرکاری ملازمین کے لیے اہم اعلان
-
بیرون ملک سے موبائل فون لانے والے پاکستانیوں کےلیے اہم خبر
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)
-
بھارت کی خوبرو اداکارہ کی نازیبا ویڈیو وائرل
-
ایزی پیسہ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، آج سے نئی آفر شروع
-
لارڈز ٹیسٹ میں عبرتناک شکست کے بعد پاکستانی ٹیم میں آپریشن کلین اپ، 6 کھلاڑی انگلینڈ طلب
-
پنشنرز کے لیے بڑی خوشخبری، مفت میں سہولت فراہم
-
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
مہنگے موبائلز سے تنگ عوام کے لیے اچھی خبر، سینیٹ کمیٹی کا ٹیکس کم کرنے کا فیصلہ
-
یوٹیوب کے بعد ‘بلی بلی’ کمائی کا نیا ذریعہ، عالمی کانٹینٹ کریئیٹرز کے لیے مواقع
-
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا
-
سبھاش گھئی اور سلمان خان کے درمیان ہاتھا پائی؛ فلم ساز نے وجہ بتادی
-
ماہرین نے گنج پن کا آسان اور مؤثر علاج دریافت کرلیا
-
آسٹریلیا میں منفرد واقعہ، خاتون کے ہاں مختلف والدین کے جڑواں بچوں کی پیدائش



















































